اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 11
ازواج النبی 11 تعددازدواج رسول کریم ملی یا یتیم کے تعدد ازواج کی کتیں رسول الله علیم کی شادیاں بحیثیت ایک مذہبی رہنما اور بادشاہ بھی کئی حکمتیں اپنے اندر رکھتی ہیں۔اور یہ شادیاں دراصل اللی منشاء کے تابع تھیں چنانچہ اس خدائی تقدیر کے واضح اشارے کئی شادیوں سے قبل رسول اللہ لی تم کو یا آپ کی ازواج کو بذریعہ رویا ہوئے۔چنانچہ حضرت سودہ ، حضرت صفیہ، حضرت ام حبیبہ اور حضرت جویریہ نے رسول اللہ علیم کے ساتھ شادی سے پہلے ایسی خواہیں دیکھیں جن کی تعبیر ย رض رسول الله صل علی کریم کے ساتھ عقد ہونا تھا۔ان رؤیا کی تفاصیل ازواج النبی کے حالات میں آرہی ہیں۔ان شادیوں میں نفس پرستی کو ہر گزد خل نہ تھا بلکہ یہ انسانی طبعی جذ بہ کی تکمیل کا کامیاب امتحان تھا۔ایک انسان کی فطرت میں اپنے جوڑے کیلئے محبت رکھی گئی ہے جیسا کہ فرمایا وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَرَحْمَةً (الروم : 22) اور اس کے نشانات میں سے (یہ بھی) ہے کہ اس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس میں سے جوڑے بنائے تاکہ تم ان کی طرف تسکین ( حاصل کرنے) کے لئے جاؤ اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور رحمت پیدا کر دی۔دیگر مذاہب کے لوگوں میں یہ افراط و تفریط نظر آتی ہے کہ انہوں نے دنیا سے راہ فرار اختیار کر کے رہبانیت کے ذریعہ خدا اور روحانیت کو حاصل کرنا چاہا مگر پھر اس خلاف فطرت طریق کی رعایت نہ رکھ سکے۔اس کے بر عکس رسول اللہ صلی و یا تم نے دین و دنیا میں کمال اعتدال کا نمونہ دکھایا۔اللہ کے حق بھی ادا کئے اور مخلوق کے حق بھی۔آپ نے فرمایا کہ تمہاری دنیا کی جن تین چیزوں کی محبت میرے دل میں ڈالی گئی ہے 15 ان میں عور تیں ( یعنی بیویاں) اور خوشبو ہے مگر میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز اور عبادت الہی میں ہے۔0 پس رسول اللہ لی تعلیم کے اخلاق فاضلہ کی شان یہ ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم کرتے ہوئے اللہ اور بندوں کے حقوق کی ادائیگی میں شاندار اور قابل تقلید نمونہ قائم کر کے دکھایا جیسا کہ حضرت مسیح موعود بیان فرماتے ہیں :۔اگر ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بیویاں نہ کرتے تو ہمیں کیونکر سمجھ آسکتا کہ خدا کی راہ میں جاں فشانی کے موقع پر آپ ایسے بے تعلق تھے کہ گویا آپ کی کوئی بھی بیوی نہیں تھی مگر آپ نے بہت سی بیویاں اپنے نکاح میں لاکر صدہا امتحانوں کے موقعہ پر یہ ثابت کر دیا کہ آپ کو جسمانی لذات سے کچھ