اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 250
ازواج النبی کے حجرات 250 ازواج النبی حضرت صفیہ کا مکان حجروں سے الگ واقع تھا۔جسے ان کے عزیز واقارب نے معاویہ بن ابوسفیان سے خرید کر انہیں دیا تھا۔اس طرح حضرت ماریہ قبطیہ کا مکان مدینہ کے مضافات میں بنی نضیر کے ایک باغ میں تھا جو آنحضور علی لی ہم نے انہیں تحفہ عطا فرمایا تھا۔جو آج بھی مشربہ ام ابراہیم " کے نام سے معروف ہے۔(طبقات الکبری جلد 8 ص 164۔سیرت النبی این تیم از علامہ شبلی نعمانی ص 178 دار الاشاعت کراچی) اللهمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِک وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ***** ***** ****