اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 133 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 133

ازواج النبی وفات 133 حضرت ام سلمہ حضرت ام سلمہ نے لمبی عمر پائی۔آپ نے رسول اللہ لی لی ایم کے بعد باون برس تک رسول اللہ میم کی علمی وروحانی برکات سے ایک دنیا کو مستفیض کرتے ہوئے بالآخر 63ھ کے آخر میں یزید کے عہد میں اپنے مولی کے حضور حاضر ہو گئیں۔آپ ازواج مطہرات میں سب سے لمبی عمر پا کر سب سے آخر میں وفات پانے والی زوجہ مطہرہ تھیں۔واقدی کی روایت کے مطابق آپ کی عمر 84 برس ہوئی۔جبکہ بعض دیگر روایات اور قرائن کی روشنی میں آپ کی عمر کا اندازہ 95 سال تک پہنچتا ہے۔حضرت ام سلمہ کی وصیت تھی کہ ان کی نماز جنازہ حضرت عمرؓ کے بہنوئی حضرت سعید بن زید پڑھائیں جو عشرہ مبشرہ صحابہ رسول میں سے تھے۔مگر ان کی وفات حضرت ام سلمہ سے پہلے ہو گئی چنانچہ حضرت ابوہریرہ نے جنت البقیع میں آپ کی نماز جناہ پڑھائی۔اور وہیں تدفین بھی عمل میں آئی۔59 اللَّهمَّ صَلَّ عَلى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ***** **** ****