اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 117 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 117

حضرت زینب بنت خزیمہ 117 ازواج النبی غلاموں اور لونڈیوں کے ساتھ بھی حضرت زینب بہت حسن سلوک سے پیش آتیں۔ایک دفعہ انہوں نے اپنی ایک لونڈی آزاد کرنے کا ارادہ کیا تو آنحضرت علی کریم نے انہیں یہ نصیحت فرمائی کہ تمھارے بعض ننھیالی رشتے دار جو آپ کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں، یہ لونڈی اگر آپ انہیں دے دیں تو زیادہ مناسب ہے چنانچہ وہ لونڈی حضرت زینب نے انہیں دے دی۔وفات 9 11 تقدیر خداوندی سے حضرت زینب بنت خزیمہ کو صرف چند ماہ تک ہی حضور طی یتیم کی رفاقت نصیب ہو سکی۔شادی کا یہ عرصہ تین ماہ اور زیادہ سے زیادہ آٹھ ماہ تک بیان کیا جاتا ہے۔آپ کی وفات 30 برس کی عمر میں ہوئی اور جنت البقیع میں تدفین ہوئی۔ازواج مطہرات میں سے آپ پہلی زوجہ مبارکہ تھیں جنہوں نے ہجرت کے بعد مدینہ میں وفات پائی۔آپ کے بعد رسول الله علی کریم نے حضرت ام سلمہ سے شادی کی۔حضرت زینب بنت خزیمہ نہ صرف حضرت زینب بنت جحش کی ہم نام تھیں۔بلکہ صدقہ و خیرات میں ان کی ہم صفت بھی۔اس وجہ سے بعض روایات میں یہ اشتباہ پیدا ہو گیا ہے کہ بوقت وفات حضور ہم نے لمبے ہاتھوں والی جس بیوی کے جلد اپنے ساتھ آملنے کا ذکر فرمایا تھا وہ شاید حضرت زینب بنت خزیمہ ہیں لیکن فی الواقعہ یہ درست نہیں ہے۔کیونکہ حضرت زینب بنت خزیمہ کی وفات حضور کی زندگی میں ہی ہو گئی تھی اور لمبے ہاتھوں والی بیوی کے متعلق آنحضور علی کریم نے یہ فرمایا تھا کہ وہ میری وفات کے بعد بہت جلدی مجھے آملے گی۔یہ بات حضرت زینب بنت جحش کے حق میں پوری ہوئی جو حضور کی وفات کے کچھ عرصہ بعد آپ سے جاملیں۔حضرت زینب بنت خزیمہ کی نماز جنازہ آنحضور ملی کنیم نے خود پڑھائی اور آپ کے لئے رحمت و مغفرت کی دعا کی۔اللَّهمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ **** ****