اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 116 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 116

ازواج النبی 116 حضرت زینب بنت خزیمہ 4 حق مہر پر حضرت زینب بنت خزیمہ کا نکاح ماہ رمضان 3ھ میں رسول اللہ لی لی یتیم کے ساتھ ہوا۔حضرت زینب ، رسول اللہ کی مزاج شناس اور آپ کی کامل فرمانبر دار تھیں چنانچہ قبیلہ بنی اسد کی ایک عورت سے روایت ہے کہ میں ایک روز آنحضور کی زوجہ حضرت زینب بنت خزیمہ کے پاس بیٹھی تھی اور ہم انکے کپڑے رنگنے کیلئے سرخ مٹی تیار کر رہے تھے اس دوران آنحضور ان کے حجرہ میں تشریف لے آئے۔آپ کپڑے رنگ کرنے کے اہتمام کیلئے رنگنے والی سرخ مٹی دیکھ کر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے دروازے سے ہی واپس تشریف لے گئے۔حضرت زینب نے یہ دیکھا تو سمجھ گئیں کہ رسول اللہ نے اسے رض رض پسند نہیں فرمایا۔چنانچہ حضرت زینب نے پانی لے کر ان کپڑوں کو دھو لیا جس سے تمام سرخ رنگ صاف ہو گیا۔کچھ دیر بعد آنحضور دوبارہ تشریف لائے، اور کمرے کا جائزہ لیا تو رنگنے والی سرخ مٹی وغیرہ موجود نہیں تھی چنانچہ آپ اندر تشریف لے آئے۔(5 اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مولانانور الدین صاحب خلیفہ المسیح الاول فرماتے ہیں۔ایک دفعہ حضرت زینب اپنے کپڑے گیری میں رنگنے لگیں آنحضرت ملی تم باہر سے تشریف لائے اور کپڑے رنگتے ہوئے دیکھ کر واپس تشریف لے گئے۔حضرت زینب تاڑ گئیں کہ آپ کس بات کی وجہ سے واپس تشریف لے گئے ہیں۔ہادیوں کے گھر میں ہر وقت الٹی رنگن چڑھی رہتی ہے۔جس کا ذکر صِبغَةَ اللهِ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ صِبْغَةً (البقرة: 139) میں ہے۔یہ رنگینیاں اسکے مقابل میں کیا چیز ہے۔پس یاد رکھو کہ اللہ تعالی بناوٹ، زیور اور لباس سے خوش نہیں ہوتابلکہ نیک بیبیوں کی بناوٹ اور زیور انکے نیک عمل ہیں " 6 حضرت ام سلمہ فرمایا کرتی تھیں کہ جب رسول اللہ لی لی نام سے میری شادی ہوئی تو آپ نے مجھے حضرت زینب بنت خزیمہ کے اس گھر میں اتار اجہاں وہ رہا کرتی تھیں۔یوں حضرت زینب بنت خزیمہ کی وفات کے بعد ان کا گھر حضرت ام سلمہ کو مل گیا۔اخلاق فاضلہ حضرت زینب بنت خزیمہ نہایت نیک، پارسا اور غریبوں کی خبر گیری کرنے والی خاتون تھیں۔جاہلیت کے زمانہ سے ہی آپ کا نام اتم المساکین مشہور ہو گیا تھا کیونکہ وہ غرباء کی ضروریات کا بہت خیال رکھتی اور ان کو کھانا وغیرہ کھلاتی تھیں۔