اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 76 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 76

ازواج النبی 76 حضرت عائشہ إِنَّ الَّذِينَ جَاءُوا بِالْإِفْكِ عُصْبَةٌ مِنْكُمْ لَا تَحْسَبُوهُ شَرًّا لَكُمْ بَلْ هُوَ خَيْرٌ لَكُمْ لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ مَا اكْتَسَبَ مِنَ الْإِثْمِ وَالَّذِي تَوَلَّى كِبْرَهُ مِنْهُمْ لَهُ عَذَابٌ عَظِيمٌ۔لَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بِأَنْفُسِهِمْ خَيْرًا وَقَالُوا هَذَا إِفْكٌ مُبِينٌ۔(النور : 13،12) یعنی یقینا وہ لوگ جو جھوٹ گھڑ لائے تم ہی میں سے ایک گروہ ہے۔اس معاملہ) کو اپنے حق میں بُرا نہ سمجھو بلکہ وہ تمہارے لئے بہتر ہے۔ان میں سے ہر شخص کیلئے ہے جواس نے گناہ کمایا جبکہ ان میں سے وہ جو اس کے بیشتر کا ذمہ دار ہے اس کیلئے بہت بڑا عذاب (مقدر) ہے۔ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم نے اُسے سنا تو مومن مرد اور مومن عورتیں اپنوں کے متعلق محسن ظن کرتے اور کہتے کہ یہ کھلا کھلا بہتان ہے۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت عائشہ کی یہ واضح برکت ظاہر ہو جانے کے بعد رسول اللہ صلی یا تم نے جھوٹا 34 الزام لگانے والے دو مردوں اور ایک عورت کو حد قذف کے طور پر سزا بھی دی۔اور بعض روایات کے مطابق اتنی اتنی کوڑے لگوائے۔حضرت عائشہ فرماتی تھیں کہ اس سارے ابتلاء کے دوران مجھے یہ خیال تو تھا کہ میرا مولی ضرور میری بریت فرمائے گا کیونکہ میں معصوم ہوں لیکن میرا اندازہ تھا کہ حضور کو کوئی خواب یار کیا آجائے گی۔مجھ جیسی حقیر کو یہ گمان بھی نہ تھا کہ میری بریت کے لئے آسمان سے قرآنی وحی اترے گی جو قیامت تک پڑھی جائے گی۔پھر جب آنحضرت کی طرف سے یہ خوشخبری سنانے پر میری والدہ نے مجھے کہا کہ "عائشہ ! اٹھو اور آنحضرت علی ایم کا شکریہ ادا کرو " تو میں نے کہا "میں تو صرف اپنے اللہ کا ہی شکر ادا کروں گی"۔یہ تھی حضرت عائشہ صدیقہ کی سچائی اور معصومیت کی داستان جس سے آپ کے مقام صدیقیت پر مہر تصدیق ثبت کر دی گئی۔بے تکلف گھریلو ماحول میاں بیوی کے انتہائی قربت کے رشتہ میں جہاں ایک دوسرے پر اعتماد کے ساتھ توقعات وابستہ ہوتی ہیں، کبھی شکوے بھی جنم لیتے ہیں۔گھر یلو سطح پر ہمہ وقت ایک ساتھ رہتے ہوئے میاں بیوی کے درمیان کسی شکایت کا پیدا ہو نا یا کسی خلاف طبع بات پر وقتی ناراضگی یا رنجش ایک طبعی امر ہے۔پھر ایک سے زائد بیویوں کی