اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 18
ازواج النبی 18 تعددازدواج 28 کے حقوق کے لئے خود انکی طرف سے مختلف تحریکوں کا ذکر تو ملتا ہے۔لیکن وہ پہلا مر د جس نے عورتوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی اور ان کے حق قائم کر دکھائے وہ ہمارے نبی سلیم ہی تھے۔آپ نے عورتوں کی عزت و احترام قائم کرتے ہوئے فرمایا کہ بیٹی کو زندہ در گور نہ کرنے والا اور اس کے ساتھ انصاف کر کے اچھی پرورش کرنے والا جنتی ہو گا۔ایک سفر میں رسول کریم ملی یتیم کے ساتھ آپ کی بیویاں اور کچھ عور تیں اونٹوں پر سوار تھیں۔ایک صحابی نے اونٹوں کو تیز ہانکنا شروع کر دیا تو آپ نے فرمایا آہستہ ہانکو کہ شیشے جیسی نازک عور تیں ہمارے ساتھ ہیں۔حضرت ابو قلابہ کہتے تھے کہ اگر تم میں سے کوئی یہ بات کہتا تو تم اس فقرے پر اس کا مذاق اڑاتے۔پھر رسول الله علی کریم نے عورت کی ملکیت کا حق قائم کیا۔اور اپنی بیویوں کے معقول حق مہر مقرر کر کے انہیں ادا کرنے کا ایسا اہتمام کیا جن پر انکا مکمل اختیار تھا۔بیوہ عورت کو نکاح کا حق دیا اور فرمایا کہ وہ اپنی شادی کے فیصلہ کے متعلق ولی سے زیادہ حق رکھتی ہے۔آپ نے نو بیوہ عورتوں سے ان کی مرضی معلوم کر کے شادی کی اور عملی رنگ میں ان کا یہ حق قائم کر دکھایا۔آنحضرت علی یا تم نے والدین اور شوہر کے ورثہ میں بھی عورت کا حق قائم فرمایا کہ جائیداد میں مرد سے نصف اس کا حق ہے۔اور وہ بطور ماں، بیٹی اور بیوی جائیداد کی وارث ہو گی۔آپ نے ایک سے زائد بیویاں رکھ کر ان کے در میان عدل وانصاف کا بے نظیر نمونہ قائم فرمایا اور ان کے درمیان وقت کے لحاظ سے باریاں مقرر کر کے اور اخراجات کی برابر تقسیم کے لحاظ سے ایسا عادلانہ نمونہ قائم کر دکھایا جس کی مثال نہیں ملتی۔مگر اس کے باوجود قیام عدل کا ایسا پاس تھا کہ ہمیشہ یہ دعا کرتے تھے اللهُمَّ هَذَا قَسْمِي فِيمَا أَمْلِكُ فَلَا تَلُمْنِي فِيمَا تَمْلِكُ وَلَا أَمْلِكُ يَعْنِي الْقَلْبَ کہ "اے اللہ ! یہ میری وہ تقسیم ہے جس میں مجھے اختیار ہے پس اس میں مجھے ملامت نہ کرنا جس میں تجھے اختیار ہے اور مجھے نہیں یعنی دل پر۔" اسلام سے پہلے عورتوں کو جنگ میں رنگ و طرب کی محفلیں سجانے اور ناچ گانے کے لئے شریک کیا جاتا تھا۔تاریخ میں پہلی دفعہ رسول اللہ صلی علیم نے عورت کا تقدس بحال کرتے ہوئے زخمیوں کی مرہم پٹی ، تیمار داری اور نرسنگ کے لئے خواتین کو جنگ میں شریک کیا۔آپ قرعہ اندازی کے ذریعے اپنی ازواج کو شریک سفر کرتے۔غزوہ احد میں آپ کی زوجہ حضرت عائشہ اور صاحبزادی حضرت فاطمہ نے بھی زخمیوں کو 29