اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 315
اولاد النبی 315 حضرت امام حسن ابن ابی ملیکہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت امام حسنؓ نے ایک خاتون سے شادی کی اور ان کے پاس ٹھہرے۔اس نے رات کو اپنی اوڑھنی کا ایک پلو اپنی پازیب سے اور دوسرا آپ کے پاؤں سے باندھ دیا۔جب آپ رات کو اٹھے تو پوچھا یہ کیا ؟ وہ کہنے لگی مجھے اندیشہ ہوا کہ آپ نیند اور اندھیرے میں اٹھ کر کہیں ٹھو کر سے گرنہ جائیں اور عرب لوگ میرے بارہ میں بد شگونی لیں۔آپ نے اس سے مزید احسان کا برتاؤ کیا اور اس کے پاس سات دن ٹھہرے۔اس دوران حضرت عبد اللہ بن عمر نے جب کئی روز تک آپ کو نہ دیکھا تو ساتھیوں سے کہا کہ چلو جا کر ان کا احوال پوچھتے ہیں۔راوی کہتے ہیں وہ ہمیں لے کر حضرت امام حسنؓ کے پاس آئے تو ان کی وہ مہمان نواز بیوی کہنے لگی کہ آپ مہمانوں کو روک رکھیں میں ان کے لیے کھانا بنواتی ہوں۔حضرت ابن عمر بیان کرتے ہیں کہ حضرت امام حسن نے ایسی دلچسپ گفتگو شروع فرمائی کہ محویت کے عالم میں ہمیں وقت کا احساس ہی نہ رہا یہاں تک کہ کھانا پیش کر دیا گیا۔اسی طرح آپ کی ایک بیوی بنی اسد قبیلہ سے تھیں جب ان کو طلاق دی تو دس ہزار درہم اور شہد کے مشکیزے ان کو عطا کیے اور اپنے آزاد کردہ غلام بسیار سے پوچھا کہ جب تم انہیں الوداع کرنے کے لیے گئے تو وہ کیا کہتی تھیں ؟ غلام نے کہا کہ فزاری قبیلہ والی کہتی تھی کہ " اللہ تعالیٰ حضرت حسن کو بہت برکات دے اور بہترین جزا دے" اور اسد قبیلہ کی خاتون کہتی تھی کہ ایک جدا ہونے والے محبوب سے بہت کم فائدہ اٹھایا۔حضرت حسنؓ نے یہ سنا تو اس دوسری کی طلاق واپس لے لی۔فضائل و مقام حضرت امام حسن 72 حضرت ام سلمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ مالی علی کریم نے ایک موقع پر حضرت علی، حسن و حسین اور فاطمہ کو ایک چادر کے اندر لے لیا اور فرمایا: اے اللہ ! یہ میرے اہل بیت ہیں۔ان سے ناپاکی دور کر دے اور 73 ان کو مکمل طور پر پاک کر دے۔حضرت ابو سعید خدری بیان کرتے ہیں کہ حضرت حسن اور حضرت حسین اہل جنت کے سرداروں میں سے ہیں۔74 عروہ بن زبیر اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیہ السلام نے حضرت حسنؓ کو بوسہ دیا اور اپنے