اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 314 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 314

اولاد النبی 314 حضرت امام حسن 67 کرنے لگا حضرت امام حسن خاموش سنتے رہے۔پھر اس نے اپنے دائیں ہاتھ سے اپنا ناک صاف کی۔حضرت امام حسن نے فرمایا تیر بھلا ہو۔کیا تجھے معلوم نہیں کہ دایاں ہاتھ منہ سے کھانے پینے کے لیے اور بایاں ہاتھ صفائی کے لیے ہے۔تم پر افسوس۔اس پر مروان خاموش ہو گیا۔حضرت امام حسن حق گو انسان تھے۔خلاف واقعہ بات کو ہمیشہ رد فرماتے اور سچائی کو بیان کرتے خواہ اپنے خلاف ہی کیوں نہ ہوتی۔اس زمانہ میں اہل بیت سے محبت کرنے والوں نے غلو سے کام لیتے ہوئے حضرت علیؓ کے بارہ میں یہ عقیدہ تراش لیا تھا کہ وہ دوبارہ دنیا میں آئیں گے۔حضرت امام حسن سے کسی نے ذکر کیا کہ بعض شیعہ ایسا عقیدہ رکھتے ہیں آپ نے فرمایا "جس نے بھی یہ کہا، جھوٹ کہا اور ایسا عقیدہ رکھنے والے جھوٹے ہیں۔اگر حضرت علیؓ نے دنیا میں واپس آنا ہوتا تو آپ کی بیویاں آگے شادی نہ کر لیتیں اور نہ ہی ہم آپ کی میراث تقسیم کرتے " حضرت حسنؓ نے اپنی پاکیزہ صحبت اور علم و فضل سے کوفہ میں قیام کے دوران اہل کوفہ کی تعلیم و تربیت کے لیے وعظ و نصائح کا سلسلہ جاری رکھا۔ان کا وعظ بہت فصیح و بلیغ اور موئثر ہوتا تھا۔ایک وعظ میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا " اے اہل کو فہ ! جان لو، حلم زینت ہے اور وفامر قت ہے اور جلد بازی بے وقوفی ہے اور بے وقوفی کمزوری ہے اور کمینے لوگوں کی صحبت عیب ہے اور بد عملوں کے ساتھ میل جول شک پیدا 69 11 68 کر دیتا ہے" ازواج واولاد اور اہلی زندگی حضرت امام حسن کی کئی شادیاں تھیں۔سوتک شادیوں کی روایت درست نہیں۔مستند طور پر نو شادیاں ثابت ہیں جن سے آٹھ بیٹے اور سات بیٹیاں ہوئیں۔ان کے نام یہ ہیں:(1) زید بن حسن(2)ام الحسن (3)ام الحسین (4) حسن بن حسن (5) عمرو بن الحسن (6) قاسم (7) عبد اللہ (8) عبد الرحمن (9)حسین بن الحسن (10) طلحہ (11) فاطمه (12) ام عبد الله (13) فاطمہ (14) ام سلمہ (15) رقیہ۔70 بالعموم بیک وقت چار بیویاں آپ کے عقد میں رہیں۔جن سے ہمیشہ حسن سلوک فرمایا۔حضرت علی بن حسین فرماتے تھے کہ حضرت امام حسن نے کئی عورتوں کو طلاق دے کر فارغ کیا مگر جس عورت کو بھی انہوں نے طلاق دی وہ ( آپ کے حسن سلوک کی وجہ سے ) آپ سے محبت کرتی تھی " 71