اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 15 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 15

ازواج النبی 15 تعددازدواج 23 امامت میں آنحضور نے عورتوں کو باجماعت نماز پڑھنے کا نمونہ قائم کرایا۔اسی طرح آپ کی زوجہ حضرت عائشہ بھی عورتوں کو نماز میں امامت کروایا کرتی تھیں۔آنحضور علم کی تمام ازواج نے اپنی بیان کردہ احادیث اور مختلف اخلاق فاضلہ میں نمونہ کے ذریعہ بھی مسلمانوں کی تعلیم و تربیت کا سبب بھی بنیں ، حضرت خدیجہ نے مالی قربانی اور تربیت اولاد کا نمونہ دیا۔حضرت عائشہ اور حضرت ام سلمہ کو خاص علمی اور روحانی مقام حاصل تھا۔حضرت زینب بنت جحش اور حضرت زینب بنت خزیمہ صدقہ اور عبادات میں نمایاں تھیں۔حضرت حفصہ صوم و صلوۃ میں خاص رنگ رکھتی تھیں۔حضرت جویریہ اور حضرت ام حبیبہ کو دعاؤں میں ایک شغف تھا۔بیوگان کی سرپرستی رسول الله علیم کی شادیوں میں ایک بڑا مقصد دیگر مصالح کے ساتھ بیوگان کی سر پرستی بھی تھا۔جو اپنی ذات میں نفسانی اغراض کے اعتراض کارڈ ہے۔ورنہ آنحضرت علی کنیم ادھیٹر عمر، بیوہ اور مطلقہ عورتوں سے نکاح نہ کرتے۔چنانچہ آپ نے نو خواتین سے بیوہ ہونے کی حالت میں نکاح کیا۔پہلی شادی حضرت خدیجہ سے بھی بیوگی کی حالت میں ہوئی۔دوسری زوجہ حضرت سودہ تھیں جنکے شوہر سکر ان اور حضرت ام حبیبہ کے شوہر عبید اللہ بن جحش بھی ہجرت حبشہ کے دوران وفات پاگئے اور وہ بیوہ ہو ئیں تو ان سے رسول اللہ لی لی تم نے نکاح فرمایا۔تیسری زوجہ ام المومنین حضرت زینب بنت خزیمہ غزوہ بدر میں اپنے شوہر عبیدہ کی شہادت کے بعد بیوہ ہوئیں تو ان سے آپ کا نکاح ہوا۔یہی صورت حضرت ام سلمہ اور حضرت حفصہ سے نکاح کی تھی۔چوتھی زوجہ حضرت ام سلمہ تھیں۔جن کے شوہر حضرت ابو سلمہ کے احد میں زخمی ہونے کے کچھ عرصہ بعد شہادت پر ان سے نکاح کر کے قومی ضرورت کے تقاضے پورے کئے۔جو عمر کی اس حد تک پہنچ چکی تھیں کہ اولاد پیدا نہ کر سکتی تھیں جس کا انہوں نے عذر بھی کیا۔0 25 پانچویں زوجہ حضرت حفصہ تھیں جن کے شوہر حضرت خنیس بن حذافہ نے احد میں زخمی ہونے کے بعد مدینہ میں وفات پائی۔رسول اللہ صلی علی کریم نے اپنے عزیز صحابی کی بیوہ اور حضرت عمرؓ کی صاحبزادی حضرت حفصہ کو عقد میں لے کر ان کی پریشانی بھی دور فرمائی۔26