اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 282
اولاد النبی 282 حضرت فاطمہ بنت محمد جو مانگا کیا میں اس سے بہتر چیز تمہیں نہ بتاؤں ؟ انہوں نے کہا ضرور بتائیں۔آپ نے فرمایا یہ چند کلمات ہیں جو جبریل نے مجھے سکھائے ہیں کہ ہر نماز کے بعد دس مرتبہ سبحان اللہ ، دس مرتبہ الحمد للہ اور دس مرتبہ اللہ اکبر پڑھا کرو۔جب رات بستر پر جاؤ تو تینتیس مرتبہ سبحان اللہ ، تینتیس مرتبہ الحمد للہ اور چونتیس مرتبہ اللہ اکبر پڑھا کرو۔دوسری روایت میں تینتیس تینتیس مرتبہ سبحان اللہ، الحمد للہ اور چونیتیس مرتبہ اللہ اکبر کے ساتھ آخر پر لَا إِلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ پڑھنے کا بھی ذکر ہے۔12 حضرت علی فرماتے تھے جب سے رسول اللہ لی ہم نے مجھے یہ کلمات سکھائے میں انہیں آج تک پڑھنا نہیں بھولا۔کسی نے تعجب سے پوچھا کہ جنگ صفین کے ہنگاموں میں بھی آپ یہ نہیں بھولے؟ کہنے لگے ہاں جنگ صفین میں بھی یہ ذکر الہی کرنا میں نے یادر کھا تھا۔13 الغرض رسول الله علی تم نے حضرت علیؓ اور حضرت فاطمہ کو ذکر الہی کی طرف توجہ دلا کر سمجھایا کہ خدا کی محبت میں ترقی کرو۔اللہ خود تمہاری ضرورتیں پوری فرمائے گا۔تم خدا کو نہ بھولو وہ بھی تمہیں یاد رکھے گا۔اپنی لخت جگر حضرت فاطمہ کے حالات دیکھ کر ان کیلئے رسول اللہ ہم نے یہ دعا بھی کی کہ کبھی ان کو بھوک کی تکلیف نہ آئے۔فاطمہ فرماتی ہیں اس کے بعد کبھی مجھے بھوک کی تکلیف نہیں پہنچی۔0 بعد میں جب اللہ تعالیٰ نے کشائش عطا فرمائی تو آنحضرت لم تم نے حضرت فاطمہ کو ایک عمر رسیدہ خادم بھی عطا فرمایا۔ایک روایت میں ہے کہ حضرت فاطمہ کے پاس جو اوڑھنی تھی اس سے پورا جسم نہیں ڈھانپا جاسکتا تھا۔اگر سر ڈھانپتیں تو ٹانگیں برہنہ ہو جاتیں اور اگر ٹانگیں ڈھانپتیں تو سر نگا ہو جاتا۔اس پر حضرت فاطمہ نے یہ صور تحال بتا کر آنحضور میں ہم سے اس بوڑھے خادم سے پردہ کی بابت پوچھا تو آپ نے جواب دیا وہ تمہارے باپ کی طرح ہے اور تمہار اغلام ہے تربیت اولاد 14 11 نبی کریم کو اپنی اولاد کی تربیت کا بہت خیال تھا آپ ان کیلئے دعائیں کرتے ، انہیں اہل بیت کے پاکیزہ مقام پر ہونے کے لحاظ سے عبادات اور نیکیوں کی طرف توجہ دلاتے ایک روایت میں ہے کہ نبی کریم چھ ماہ تک فجر کی نماز کے وقت حضرت فاطمہ کے دروازے کے پاس گزرتے ہوئے فرماتے رہے۔"اے اہل بیت ! نماز کا