اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 266 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 266

اولاد النبی 266 حضرت رقیہ بنت محمد نے حضرت رقیہ کی شادی حضرت عثمان سے کر دی۔حضرت عثمان غنی نے بھی ابتدائی سالوں میں اسلام قبول کیا تھا۔آنحضور ملی یا تم نے حضرت رقیہ کو نصیحت فرمائی کہ ابو عبد اللہ (حضرت عثمان) سے حسن سلوک کرنا کیونکہ وہ اخلاق میں میرے سب سے زیادہ مشابہ ہے۔ایک دن نبی کریم ملی تیم شادی کے بعد ان کے گھر تشریف لے گئے تو آپ نے دیکھا کہ حضرت رقیہ حضرت عثمان کا سر دھو رہی تھیں۔ہجرت حبشہ 4 نبوت کے پانچویں سال جب کفار مکہ کے مظالم کی وجہ سے پہلی ہجرت یعنی ہجرت حبشہ کا واقعہ پیش آیا تو حضرت رقیہ بھی حضرت عثمان کے ساتھ شریک سفر تھیں۔رسول الله من علم کو طبعا اس جدائی کی وجہ سے دل پر بڑا بوجھ تھا اور فکر تھی یہی وجہ ہے کہ نبی کریم طی می ایستم حبشہ سے آنے والوں سے اپنی بیٹی اور داماد کے احوال دریافت فرمایا کرتے تھے۔ایک روایت میں یہ بھی ذکر ملتا ہے کہ قریش کی ایک عورت آپ کے پاس آئی اور کہا اے محمد ! میں نے تمہارے داماد اور تمہاری بیٹی کو دیکھا ہے۔حضور نے بڑی جستجو سے دریافت فرمایا، تم نے انہیں کس حال میں پایا ؟ اس نے کہا عثمان نے اپنی بیوی کو ایک گدھے پر سوار کیا ہوا تھا۔اور خود اسے چلا رہے تھے۔حضور ملی ولی تم نے دعا کی کہ اللہ ان کا ساتھی اور مددگار ہو۔عثمان پہلا شخص ہے جس نے حضرت ابراہیم اور حضرت لوط کے بعد ہجرت کی۔5 حبشہ میں ایک عرصہ تک رہنے کے بعد جب دونوں مکہ واپس لوٹے تو رسول کریم مدینہ ہجرت فرما چکے 6 تھے۔چنانچہ تھوڑے ہی عرصہ بعد حضرت عثمان مع اہل و عیال ہجرت کر کے مدینہ منورہ چلے گئے۔0 رسول کریم ملی تیم کی شفقت پدری نبی کریم عالم نے حضرت رقیہ کو گھریلو کاموں کیلئے اپنی ایک خادمہ ،ام عیاش نامی عطا فرمائی تھی جو انکے ساتھ ہی رخصتی کے وقت حضرت عثمان کے گھر آئی تھی۔اتم عیاش کی ایک روایت ہے کہ میں جب حضور علیم کے پاس تھی تو آپ تشریف فرما ہوتے تھے اور میں آپ کو کھڑے ہو کر وضو کر وایا کرتی تھی جبکہ حضور طی یا اسلم بیٹھے ہوئے ہوتے تھے۔حضرت عثمان اور حضرت رقیہ کی طرف نبی کریم ملی کلیم کا اسامہ بن زید کے ذریعے تحفے تحائف بھجوانے کا ذکر ملتا ہے۔حضرت اسامہ جو رسول اللہ علیم کے متبنی اور آزاد کردہ غلام حضرت زید کے بیٹے