اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 265 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 265

اولاد النبی 265 ย حضرت رقیہ بنت محمد فصائل:۔حضرت رقیہ حضرت عثمان کی زوجہ جن کے متعلق خود آنحضور صلی اللہ کریم نے فرمایا کہ وہ اخلاق میں میرے سب سے زیادہ مشابہ ہے۔اور یہ بھی فرمایا کہ عثمان پہلا شخص ہے جس نے حضرت لوط کے بعد اپنی بیوی کے ساتھ ہجرت کی۔حضرت رقیہ کی بیماری کی خاطر رسول الله علی کریم نے حضرت عثمان کو غزوہ بدر سے رخصت عطا فرمائی اور پھر مال غنیمت میں سے حصہ بھی دیا۔پیدائش حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اولاد میں دوسری صاحبزادی حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا تھیں جو حضرت زینب سے تین سال چھوٹی تھیں۔آپ ام المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے دعویٰ نبوت سے سات سال قبل پیدا ہوئیں۔جب آنحضور کی عمر 33 برس تھی۔قبول اسلام۔نکاح اور طلاق اپنی دیگر بہنوں کی طرح آپ بھی ابتدائی مسلمان سمجھی جاتی ہیں۔رسول اللہ تعلیم کے دعویٰ نبوت سے قبل ابو لہب کے بیٹے عتبہ سے حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا کا نکاح ہوا لیکن دعویٰ نبوت کے بعد جب آيت تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وتَب نازل ہوئی تو ابو لہب نے اپنے بیٹے کو کہا اگر تم نے اس (محمد میم) کی بیٹی کو طلاق نہ دی، تو اپنے باپ کا بیٹا نہیں۔چنانچہ اس نے رسول اللہ ی ی ی یتیم کی صاحبزادی رقیہ کو رخصتی سے قبل ہی طلاق دے دی۔حضرت عثمان سے شادی اللہ تعالی نے اس کا نعم البدل حضرت عثمان کی صورت میں عطا کیا۔چنانچہ الہی منشاء کے تحت نبی کریم"