اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 181
رض حضرت اُم 181 ازواج النبی وفات رض حضرت ام حبیبہ کی وفات کے بارہ میں اختلاف ہے۔اکثر روایات کے مطابق حضرت امیر معاویہ کی امارت کے زمانے میں 44ھ میں بعمر تہتر 73 برس انکی وفات ہوئی۔امام حاکم، ابن سعد، ابن اثیر وغیرہ کی رائے بھی یہی ہے۔ہمارے نزدیک یہی رائے زیادہ ثقہ ہے۔اگرچہ امام حاکم کی مستدرک میں ایک اور روایت کے مطابق آپ اپنے بھائی امیر معاویہ کی وفات 60ھ سے ایک سال پہلے فوت ہوئیں۔مگر اس کی کوئی تائید نہیں ملی۔حضرت ام حبیبہ کی تدفین کے بارہ میں کوئی صراحت نہیں ملتی۔تاہم ایک روایت سے مدینہ میں قبر کا اشارہ ملتا ہے اور ام المؤمنین ہونے کے ناطے دیگر ازواج کے ساتھ جنت البقیع میں ہی آپ کی تدفین زیادہ قرین قیاس ہے۔خصوصاً جبکہ آپ کے بھائی (حضرت امیر معاویہؓ) کے زمانہ امارت میں آپ کی وفات ہوئی۔اللہ تعالی اپنی بہت ہی رحمتیں اور فضل فرمائے ام المومنین حضرت ام حبیبہ پر جنہوں نے آنحضرت علی علی کریم اور دین اسلام کے ساتھ آخر دم تک محبت اور وفا کے سب تقاضے پورے کر دکھائے۔اللَّهمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكُ وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ رض **** ****