اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 152 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 152

حضرت زینب بنت جحش 152 ازواج النبی صرف ان کے رحمی رشتہ دار ہی جائیں گے۔حضرت عمرؓ کا مقصود یہ تھا کہ بوقت وفات بھی ام المومنین کے احترام میں جنازہ کے لئے بھی حجاب کا اہتمام ہو اور اسی کے ساتھ حضرت زینب کی تدفین ہو۔لیکن جب حضرت اسماء بنت عمیس نے یہ عمدہ مشورہ دیا کہ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ حضور علیم کی زوجہ محترمہ کی تدفین بہر حال پردہ کے اہتمام کے ساتھ ہونی چاہئے تو آپ ایک تابوت میں ان کی نعش رکھ کر جنت البقیع میں لے جائیں اور وہاں ان کی تدفین ہو جائے۔حضرت عمرؓ کو یہ رائے بہت پسند آئی اور آپ نے تابوت کا انتظام کر کے اعلان کروایا کہ تمام اصحاب رسول جنازہ کے ساتھ آکر تد فین میں شامل ہو سکتے ہیں۔حضرت زینب بنت جحش کی تدفین جنت البقیع میں ہوئی۔34 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكُ وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ****: ***