اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 115 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 115

ازواج النبی فضائل 115 ย حضرت زینب بنت خزیمہ ام المؤمنین حضرت زینب بنت خزیمہ زمانہ جاہلیت سے ہی حضرت زینب بنت خزیمہ کا نام ام المساکین مشہور تھا۔وہ غرباء کی ضروریات کا بہت خیال رکھتی اور ان کو کھاناوغیرہ کھلاتی تھیں۔آپ ہجرت مدینہ کے بعد وفات پانے والی پہلی زوجہ مطہرہ تھیں۔الٹی تقدیر کے مطابق انہیں چند ماہ رسول اللہ علم کی صحبت نصیب ہوئی۔وہ آنحضرت علی علی کریم کی مزاج شناس اور کامل فرمانبردار تھیں۔رسول اللہ میم کی زندگی میں ان کی وفات ہوئی اور آپ نے خود ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔نام و نسب حضرت زینب بنت خزیمہ بن حارث ہلالیہ کا تعلق قبیلہ بنی ہلال بن عامر سے تھا۔حضرت زینب بنت خزیمہ کی پہلی شادی طفیل بن حارث کے ساتھ ہوئی۔جن سے طلاق کے بعد انہی کے پھوپھی زاد جسم بن عمرو بن حارث سے دوسری شادی ہوئی۔پھر پہلے شوہر کے بھائی حضرت عبیدہ بن حارث کے ساتھ شادی ہوئی جو جنگ بدر میں شہید ہو گئے۔0 اس کے بعد حضرت عبد اللہ بن جحش کے ساتھ آپ کا نکاح ہوا جو احد میں شہید ہو گئے۔حضرت عبداللہ بن جحش رسول اللہ صلی علی ا ستم کی پھوپھی حضرت امیمہ کے بیٹے اور آپ کے پھوپھی زاد تھے۔یوں حضرت۔زینب بنت خزیمہ ام المؤمنین حضرت زینب بنت جحش کی بھاوج بھی ہوتی تھیں۔اسی طرح ام المومنین حضرت میمونہ والدہ کی طرف سے حضرت زینب کی بہن تھیں جو آپ کی وفات کے بعد 7ھ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عقد میں آئیں۔رسول اللہ صلی تم سے شادی 3 آنحضرت لعل یا تم کو اپنے نسبتی بھائی اور شہید احد حضرت عبد اللہ بن جحش کی اس بیوہ کی خاطر ملحوظ تھی۔آپ نے انہیں شادی کا پیغام بھجوایا جو انہوں نے قبول کر لیا اور بارہ اوقیہ (چاندی) یعنی قریباً پانچ صد در ہم