اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page xiii
اہل بیت رسول عرض ناشر طرح ان سے مشفقانہ اور عادلانہ سلوک کے ساتھ دعائیں بھی کرنی ہیں پھر اس کتاب کے مطالعہ سے یہ اسلوب بھی معلوم ہوتا ہے کہ عورتیں، عورتوں کی تعلیم و تربیت کیسے کر سکتی ہیں۔امہات المومنین نے اپنے شوہر نامدار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد خلفائے راشدین کے ساتھ عقیدت و اطاعت کے وہ عمدہ نمونے دکھائے جو مقام خلافت کی عظمت واحترام کا حقیقی تقاضا تھا۔مزید بر آن مصنف نے اس کتاب میں مستشرقین کی طرف سے امہات المومنین پر ہونے والے اعتراضات کے ٹھوس دلائل سے جواب دیئے ہیں۔نیز زیر نظر ایڈیشن میں حضرت امام حسن و حسین کے سیرت و سوانح پر مشتمل مفید مضامین کا اضافہ بھی شامل ہے۔مجلس انصار اللہ اپنی 75 سالہ ڈائمنڈ جوبلی منارہی ہے اس کتاب کو مفید اضافوں کے ساتھ ایک بار پھر سائع کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔جس کے نتیجہ میں یہ کتاب جہاں جماعتی سطح پر ہونے والی مجلس شوری 2015ء کے فیصلہ جات کی تعمیل کا موجب ہو گی کہ اس میں میاں بیوی کے حقوق و فرائض ، بدر سوم کے خلاف جہاد اور تربیت اولاد کے مضامین کا ذکر ہے۔وہاں سفارشات شوری مجلس انصار اللہ 2014ء بابت تربیت کی تعمیل میں بھی یہ مد و معاون ہو گی۔انشاء اللہ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو بہتوں کے لئے مفید بنائے اور حضرت رسول کریم تم، امہات المومنین کی پاکیزہ سیرت کی روشنی میں ہمارا معاشرہ جنت نظیر بن جائے۔آمین ย