اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 292
اولاد النبی 292 حضرت فاطمہ بنت محمد چنانچہ حضرت فاطمہ کی وفات کے بعد حضرت عائشہ اندر آنے لگیں تو حضرت اسماء نے کہا کہ آپ اندر نہ آئیں جس پر انہوں نے حضرت ابو بکر سے شکایت کی کہ اسماء نے مجھے رسول اللہ ملی تیم کی صاحبزادی کا تجہیز و تکفین دیکھنے نہیں دیا اور انہوں نے دلہن کی طرح ان کا ہو رج بنارکھا ہے۔حضرت ابو بکر تشریف لائے اور دروازہ پر کھڑے ہو کر استفسار فرمایا کہ آپ نے کیوں ازواج النبی کو ان کی رسول اللہ علیم کی صاحبزادی کی تجہیز و تکفین پر آنے سے روکا اور کیوں دلہن کی طرح ہو رج تیار کیا؟ اس پر حضرت اسماء نے جواباً فرمایا کہ حضرت فاطمہ نے یہ طریق (حبشہ کا ) اپنی زندگی میں دیکھ کر مجھے ہدایت کی تھی اور کہ میرے جنازہ کیلئے بھی ایسا ہی انتظام کرنا۔اس پر حضرت ابو بکرؓ نے فرمایا کہ جیسا انہوں نے کہا تھا ویسا ہی کرو۔حضرت فاطمہ کی قبر کے متعلق بھی اختلاف ہے۔ایک روایت کے مطابق وہ جنت البقیع میں حضرت امام حسن کے مزار کے پاس مدفون ہوئیں لیکن ابن سعد کے مطابق وہ دار عقیل کے ایک گوشہ میں مدفون ہیں۔امام جعفر سے روایت ہے کہ جب حضرت فاطمہ کی وفات ہوئی تو حضرت ابو بکر اور حضرت عمر جنازہ کیلئے تشریف لائے تو حضرت ابو بکر نے حضرت علیؓ سے فرمایا کہ آپ آگے آکر جنازہ پڑھائیں۔حضرت علیؓ نے کہا کہ آپ خلیفہ رسول ہیں آپ ہی نماز جنازہ پڑھائیں۔چنانچہ حضرت ابو بکر نے حضرت فاطمہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔46 حضرت فاطمہ کا مقام رسول اللہ لی لی ایم کی نظر میں رسول اللہ صلی یا تم نے حضرت فاطمہ کے بارہ میں فرمایا:۔" فاطمہ بہشت میں جانے والی عورتوں اور ایمان لانے والی عوتوں کی سردار ہیں " " فاطمہ اس امت کی عورتوں کی سردار ہیں " 47 11 فاطمہ تمام جہانوں کی عورتوں کی سردار ہیں " 49 50 " فاطمہ کی رضا سے اللہ راضی ہوتا ہے اور آپ کی ناراضگی سے اللہ ناراض ہوتا ہے " © " جس نے فاطمہ کو ایزادی اس نے رسول کو ایزادی" 51