اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 233 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 233

ازواج النبی 233 حضرت میمونه رض اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ حضور علیم کی کتنی گہری نظر ازواج کے رشتے داروں اور ان کی ضروریات وغیرہ پر ہوتی تھی۔روایات حدیث حضرت میمونہ نے آنحضرت علی یا تم سے 46 کے قریب احادیث روایت کی ہیں۔ان میں سے اکثر ایسی روایات ہیں جن کا گھر یلو زندگی سے تعلق ہے۔17 در اصل حضور طی یتیم کی ایک سے زائد شادیوں کا بنیادی مقصد بھی یہ تھا کہ ازواج مطہرات آپ سے دینی باتیں سیکھ کر آگے مسلمان خواتین کو سکھائیں اور ان کی تربیت کے سامان کریں۔چنانچہ حضرت میمونہ کی روایات میں آنحضرت علیم کے غسل جنابت کا مکمل طریق بھی بیان ہوا ہے۔آپ فرماتی تھیں کہ ایک دفعہ حضور نے اپنے غسل کے انتظام کے لئے مجھے ہدایت فرمائی تو میں پردہ پکڑ کر کھڑی ہو گئی ، حضور نہانے لگے۔آپ نے غسل کا پانی لے کر پہلے دو مر تبہ ہاتھ دھوئے پھر طہارت کی پھر زمین پر اچھی طرح ہاتھ مل کر دھوئے پھر مکمل وضو کرتے ہوئے کلی کی ، ناک میں پانی ڈالا، چہرہ اور باز و دھوئے پھر جسم پر پانی ڈالا۔پھر جس جگہ غسل فرمایا تھا وہاں سے ہٹ کر ایک طرف ہوئے اور پاؤں دھوئے اور یوں حضرت میمونہ نے حضور کے غسل کا طریق تفصیل سے لوگوں کے لئے بطور ایک پاک نمونہ کے بیان کر دیا۔حجۃ الوداع کے بعض واقعات بھی حضرت میمونہ نے بیان کئے ہیں۔وہ بیان فرماتی ہیں اس سفر میں عرفہ کے دن بعض لوگوں نے اس شبہ کا اظہار کیا کہ آج حضور طی تم روزہ سے ہیں یا نہیں۔ایک مشروب کا پیالہ حضور کی خدمت میں میدان عرفات میں بھجوادیا۔جو حضور علی لایا ہم نے پی لیا اور سب کو پتہ چل گیا کہ سفر کی حالت میں دوران حج حضور ملی یا تم نے عرفہ کا روزہ ضروری نہیں رکھا۔البتہ بعض روایات کے مطابق مدینے میں عرفہ کے دن حضور طی علم روزہ رکھا کرتے تھے۔) حضرت میمونہ یہ بیان فرماتی ہیں کہ ایک دفعہ ایک بکری (جو میری لونڈی کو صدقے میں ملی تھی) مرگئی۔اسے پھینک دیا گیا۔حضور نے اسے مردہ حالت میں پڑے ضائع ہوتے ہوئے دیکھ کر فرمایا تم لوگ اس کے چمڑے سے ہی فائدہ اٹھا لیتے ، میں نے عرض کیا کہ حضور یہ مردار تو حرام ہے اس کے چمڑے سے ہم کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا کہ قرآن شریف نے مردار کا گوشت کھانا حرام کیا ہے۔اس کے چمڑے کو حرام 18