اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 106 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 106

ازواج النبی 106 حضرت حفصہ 27 حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ نبی کریم طی ی ی یکم رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف فرماتے تھے۔میں حضور علی نیم کا خیمہ تیار کرتی تھی۔ایک دفعہ حضرت حفصہ نے بھی مجھ سے پوچھ کر اپنا خیمہ لگالیا۔ان کی دیکھا دیکھی حضرت زینب بنت جحش نے بھی اپنا خیمہ لگوالیا۔صبح رسول اللہ لی لی تم نے مسجد میں کئی خیمے لگے دیکھے تو پوچھا کہ یہ کیا ہے ؟ جس پر ان ازواج کے بارہ میں بتایا گیا ( جن کے خیمے تھے ) تو آپ نے فرمایا کہ انہیں کس چیز نے اس بات پر آمادہ کیا۔کیا نیکی نے ؟ ان خیموں کو اٹھا دو۔اور یہ مجھے نظر نہ آئیں۔پھر اس سال آپ نے رمضان میں اعتکاف نہیں فرمایا بلکہ شوال کے دس دن اعتکاف میں گزارے۔آپ بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت صلی یا تم کو میں نے ہمیشہ کھڑے ہو کر رات کی عبادت کرتے دیکھا ہے۔البتہ وفات سے ایک سال پہلے بڑھاپے میں بدن کے بھاری ہو جانے کی وجہ سے بیٹھ کر تہجد کی نماز پڑھنے لگے اس میں آپ لمبی تلاوت کرتے تھے۔آپ کی قرآت بہت خوبصورت ہوتی تھی؟ کسی نے پوچھا کہ حضور علم کی وہ قرآت کیسی ہوتی تھی۔حضرت حفصہ نے فرمایا کہ تم لوگ اس کی طاقت نہیں رکھتے ، قرآن کو دلآویزی سے ٹھہر ٹھہر کر اس طرح پڑھو جیسے آنحضرت لیلی می کنیم پڑھا کرتے تھے اور پھر سورہ فاتحہ کی آیات خوش الحانی سے پڑھ کر سنائیں اور ہر آیت کے بعد وقف کرتے ہوئے آپ نے بتلایا کہ اس طرح آنحضرت لی ایم کی خوبصورت تلاوت ہوتی تھی۔رسول الله علم کی آخری عمر میں تہجد کی نماز بیٹھ کر ادا کرنے کے بارہ میں حضرت عائشہؓ کی روایت میں 28 مزید وضاحت ہے کہ بڑھاپے کی عمر میں رسول اللہ صلی یا تم بیٹھ کر قرآت کرنے لگے مگر بعض دفعہ جب سورت کی تیس یا چالیس آیات باقی رہ جاتیں تو آپ کھڑے ہو کر تلاوت کرتے اور پھر رکوع میں جاتے۔29 امام بخاری نے بعض دیگر روایات سے تطبیق کرتے ہوئے اس روایت کو قیام رمضان کے باب میں لا کر یہ اشارہ کیا ہے کہ ایسا صرف آخری عمر میں رمضان میں ہوتا تھا۔آنحضور عبادت الہی کی خاطر آرام طلبی ہر گز پسند نہ کرتے تھے۔اسکے باوجود حضرت حفصہ آنحضرت کے آرام اور راحت کا بہت خیال رکھتی تھیں۔ایک رات حضرت حفصہ نے آنحضرت کے بستر کو نرم کرنے کیلئے اس کی چار نہیں کر دیں۔صبح آپ نے فرمایا "رات تم نے بستر میں جو تبدیلی کی تھی۔اسے اکہراکر دو اس نے مجھے نماز سے روک دیا ہے۔جیسا کہ الفاظ سے ظاہر ہے کہ اس رات حضرت حفصہ نے رسول اللہ صلی علی کریم