آغاز رسالت — Page 4
2 آپ پر بڑی ذمہ داری ڈال دی گئی۔آپ گھبرائے مگر اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت سے آپ یہ ذمہ داری اُٹھانے کے لئے تیار ہو گئے اور سخت مخالفتوں کے باوجود آپؐ نے کامیابیوں کے ساتھ رسالت کا حق ادا کیا۔ہم اسی شان والے نبی کی اُمت ہیں۔ہمیں ان سب واقعات سے آگاہ رہنا چاہیے۔قارئین سے درخواست ہے کہ خود بھی اس کتاب کا مطالعہ کریں اور خصوصاً بچوں کو پڑھنے کے لئے دیں۔تاکہ دو جان سکیں کہ خدا تعالیٰ کیسے اخلاق و اوصاف والے پیاروں کو پسند فرماتا ہے اور اپنی رضا اور القاء سے نوازتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہم کو حصول رضائے الہلی کی توفیق عطا فرمائے۔آمین عزیزہ امتہ الباری ناصر صاحبہ اور ان کی معاونات ہم سب کی دعاؤں کی مستحق ہیں جن کی محنت سے یہ روحانی مائدہ قارئین تک پہنچتا ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کو اجر عظیم سے نوازے آمین -