آغاز رسالت — Page 3
بسم الله الرحمن الرحيم پیش لفظ م الحمد لله لجنہ اماءاللہ ضلع کراچی کو جشن تشکر کے سلسلے کی پینسٹھویں کتاب پیش کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔یہ کتاب بچوں کے لئے سیرت نبوی کے موضوع پر چھوٹی چھوٹی کتابوں کے سلسلے کی دسویں کتاب ہے جس کا نام ہے سیرت و سوانح حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ والہ وسلم آغاز رسالت ہم اپنے اشاعتی منصوبے کی پیش رفت میں اظہار تشکر کرتے ہوئے مرحومہ حور جہاں بشری دار و غفر لھا کو دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں جن کی دلی خواہش کی تکمیل کے لئے ان کے بعد عزیزہ امتہ الباری ناصر کام کو آگے بڑھا رہی ہیں۔اس کتاب میں حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے اُس حفصہ کے متعلق بتایا گیا ہے جس میں خدا تعالیٰ نے آپ کو ردائے رسالت سے سرفراز فرمایا اور اصلاح عالم کی ذمہ داری سونچی۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعاؤں اور گزشتہ انبیاء کی پیشگوئیوں کا ظہور کچھ اس طرح ہوا کہ غارِ حرا میں جبرائیل علیہ السلام نے خدائے واحد لا شریک کا پیغام پہنچایا۔پڑھ اپنے خدا کے نام سے