آغاز رسالت

by Other Authors

Page 21 of 23

آغاز رسالت — Page 21

ایک بار حضرت جبرائیل نے آپ کو بتایا کہ خدیجہ برتن میں کچھ لارہی ہیں۔آپ ان کو خدا کا اور میرا اسلام پہنچا دیں۔(استیعاب جلد ۲ ص ۷۲) کو ایک موقع پر حضرت جبرائیل نے آپ کو فرمایا " خدیجہ کو جنت کے ایک ایسے گھر کی بشارت سنا دیجئے جو موتیوں کا ہو گا۔" ہوگا (اسد الغابه جلده من (۴۳ حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کی رفاقت نے آپ کو بڑا حوصلہ دیا۔آپ اس بہت بڑی ذمہ داری کے متعلق سوچھتے کہ کس طرح مکہ میں اپنے اردگرد غافل جاہل لوگوں کو بیدار کر کے اللہ تعالیٰ کا پیغام دیں ابتداء میں آپ نے بڑی حکمت سے اپنے قریبی احباب کو تبلیغ حق کا منصوبہ بنایا۔سکہ کے امین دصادق محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے سب سے پیالے نبی ، انسانوں میں سب سے بہتر اور نبیوں میں سب سے افضل خاتم النبیین کس طرح انسانوں کو خدا سے ملاتے ہیں۔کسی طرح سخت دشوار حالات سے گذرتے ہیں۔یہ عزم حوصلے استقلال کی درد ناک مصائب سے پُر کہانی ہم آپ کو تفصیل سے بتائیں گے۔اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت فضل اور احسان کے نظارے دیکھیں گے اور دل سے درود پڑھتے رہیں گئے۔اللهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّد وَ الِ مُحَمَّد وَبَارِكْ وَسلم إِنَّكَ حَمِيدٌ مجيد