عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 33 of 291

عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی — Page 33

زمین کا ماحولیاتی نظام 33 ہے، سائنسدان اس پر اور اس جیسے دیگر بہت سے موضوعات پر تحقیق کر رہے ہیں۔ہر نئی دریافت انہیں فطرت میں پائے جانے والے گہرے اسرار کی طرف متوجہ کرتی ہے۔اس سارے ماحولیاتی نظام میں، جو جاندار اور بے جان اشیاء اور ان کے باہمی تعاون کا احاطہ کئے ہوئے کارفرما اصول عدل کو بیان کرنے کیلئے موزون سے بہتر لفظ کسی کے ذہن میں آہی نہیں سکتا۔المختصر قرآن کریم کا بیان کردہ قانونِ عدل کائنات کے ذرے ذرے پر حاوی ہے۔اس موضوع پر بہت کچھ کہا اور لکھا جا چکا ہے لیکن یہ بھی نہ ختم ہونے والا موضوع ہے۔یہاں اس مضمون کو پیچیدہ سائنسی اصطلاحات کے حوالے سے زیر بحث لانا غالبا مناسب نہیں ہوگا کیونکہ یہ بحث دلچسپ سہی لیکن عام آدمی کی سمجھ سے بالا ہے۔