عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 165 of 291

عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی — Page 165

مالی لین دین کی شهادت 16- مالی لین دین کی شہادات 165 جہاں تک مالی معاملات کا تعلق ہے چونکہ یہ ذکر پہلے سے جاری ہے اس لئے اسی مضمون کو آگے بڑھاتے ہوئے کچھ گزارشات پیش ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنِ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى فَاكْتُبُوهُ وَلْيَكْتُبْ بَيْنَكُمْ كَاتِبٌ بِالْعَدْلِ وَلَا يَأْبَ كَاتِبٌ أَنْ يَكْتُبَ كَمَا عَلَّمَهُ اللهُ فَلْيَكْتُبْ وَلْيُمْلِلِ الَّذِي عَلَيْهِ الْحَقُّ وَلْيَتَّقِ اللهَ رَبَّهُ وَلَا يَبْخَسُ مِنْهُ شَيْئًا فَإِنْ كَانَ الَّذِي عَلَيْهِ الْحَقُّ سَفِيهَا اَوْضَعِيفًا اَوْلَا يَسْتَطِيعُ أَنْ تُمِل هُوَ فَلْيُمْلِلْ وَلِيُّهُ بِالْعَدْلِ وَاسْتَشْهِدُوا شَهِيدَيْنِ مِنْ رِجَالِكُمْ فَإِن لَّمْ يَكُونَا رَجُلَيْنِ فَرَجُلٌ وَامْرَاَتْنِ مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ أَنْ تَضِلَّ إحْدهُمَا فَتُذَكَّرَ احْدُهُمَا الْأُخْرى ( البقرة 283:2) ترجمہ: اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جب تم ایک معین مدت تک کے لئے قرض کا لین دین کرو تو اسے لکھ لیا کرو اور چاہئے کہ تمہارے درمیان لکھنے والا انصاف سے لکھے۔اور کوئی کا تب اس سے انکار نہ کرے کہ وہ لکھے۔پس وہ لکھے جیسا اللہ نے اُسے سکھایا ہے۔اور وہ لکھوائے جس کے ذمہ ( دوسرے کا ) حق ہے، اور اللہ اپنے رب کا تقویٰ اختیار کرے، اور اس میں سے کچھ بھی کم نہ کرے۔پس اگر وہ جس کے ذمہ ( دوسرے کا) حق ہے بیوقوف ہو یا کمزور ہو یا استطاعت نہ رکھتا ہو کہ وہ لکھوائے تو اُس کا ولی (اس کی نمائندگی میں ) انصاف سے لکھوائے۔اور اپنے مردوں میں سے دو کو گواہ ٹھہرالیا کرو۔اور اگر دومرد میسر نہ ہوں تو ایک مرد اور دوعورتیں (ایسے) گواہوں میں سے جن پر تم راضی ہو۔( یہ ) اس لئے ( ہے ) کہ ان دو عورتوں میں سے اگر ایک بھول جائے تو دوسری اسے یادکروادے۔اور جب گواہوں کو بلا یا جائے تو وہ انکار نہ کریں۔یہاں جو بات خاص طور پر قابل توجہ ہے وہ یہ ہے کہ لین دین کے معاملہ میں لکھنے کی احتیاط اور