ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 422
ب المسيح ہر کہ باذات تو سرے دارد 422 پشت پر روئے دیگری دارد ہر شخص صرف تجھ سے تعلق رکھتا ہے وہ دوسرے کی طرف پیٹھ پھیر لیتا ہے زینکه چون کار بر تو بگذارد رو ༤ اغیار از چه رو آرد کیونکہ جب وہ اپنا معاملہ تجھ پر چھوڑ دیتا ہے تو پھر کیوں غیروں کی طرف توجہ کرے ذات پاکت بس هست یار یکے دل یکے جاں یکے نگار یکے تیری ذات پاک کا ہمارے لیے دوست ہونا کافی ہے۔دل بھی ایک ہے۔جان بھی ایک ہے۔محبوب بھی ایک ہونا چاہیئے اور آخر پر آپ کا عشق الہی اور مناجات میں شاہکار اور بے مثال کلام ہے۔دعا اور مناجات کے مضمون میں ان اشعار کی جسقدر بھی تعریف کی جائے وہ کم ہو گی۔اس کو مناجات عابد بھی کہتے ہیں۔فرماتے ہیں: اے خداوند من گنا ہم بخش سوئے درگاه خویش را هم بخش اے میرے خدا میرے گناہ بخش دے۔اپنی بارگاہ تک میری رسائی کر پاک کن از گناه پنهانم روشنی بخش در دل و جانم میرے دل و جان میں روشنی کردے اور گناہ پوشیدہ سے مجھے پاک کردے دلستانی ور و دلربائی کن نگاه گرہ کشائی کن اپنے حسن سے میرے دل کو چھین لے۔ایک نظر سے میری مشکل کشائی کردے عالم مرا عزیز توئی و آنچه می خواهم از تو نیز توئی رو دونوں جہانوں میں تو ہی میرا پیارا ہے۔اور جو چیز میں تجھ سے مانگتا ہوں وہ تو ہی ہے مناجات میں باری تعالیٰ کی محبت اور اس کے احسانات کا ذکر جزو اعظم کے طور پر ہوتا ہے احسانات پر شکر اور خدا کی محبت کا اظہار ہی تو دوا ایسے عناصر ہیں جو خدا تعالیٰ کے رحم اور بخشش کو جذب کرتے ہیں۔اس مضمون میں اردو زبان کے اشعار مشاہدہ کریں بہت دلفریب کلام ہے۔فرماتے ہیں: اے خدا اے کارساز و عیب پوش و کردگار اے مرے پیارے مرے محسن مرے پروردگار