ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 359 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 359

359 ادب المسيح اس سے خود آکر ملے گا تم سے وہ یار ازل اس سے تم عرفانِ حق سے پہنو گے پھولوں کے ہار وہ کتاب پاک و برتر جس کا فرقاں نام ہے وہ یہی دیتی ہے طالب کو بشارت بار بار محبت اور وفا میں ایسا پیوند ہے کہ اگر اسکو پیوند جان کہیں تو درست ہوگا کیونکہ محبت کا ثبوت وفا سے ہے اگر وفانہیں تو محبت خام ہی نہیں بلکہ معدوم ہے۔فرماتے ہیں: جلد آ مرے سہارے غم کے ہیں بوجھ بھارے منہ مت چھپا پیارے میری دوا یہی ہے کہتے ہیں جوش الفت یکساں نہیں ہے رہتا دل پر مرے پیارے ہر دم گھٹا یہی ہے ہم خاک میں ملے ہیں شاید ملے وہ دلبر جیتا ہوں اس ہوس سے میری غذا یہی ہے دنیا میں عشق تیرا، باقی ہے سب اندھیرا معشوق ہے تو میرا عشق صفا یہی ہے مشت غبار اپنا تیرے لیے اُڑایا جب سے سُنا کہ شرط مہر و وفا یہی ہے دلبر کا درد آیا حرف خودی مٹایا جب میں مرا چلایا جام بقا یہی ہے اس عشق میں مصائب سو سو ہیں ہر قدم میں پر کیا کروں کہ اس نے مجھکو دیا یہی ہے حرف وفا نہ چھوڑوں اس عہد کو نہ توڑوں اس دلیر ازل نے مجھ کو کہا یہی ہے