ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 216 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 216

المسيح 216 ہیں۔اور جب نمازی اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ پڑھتا ہے۔تو اللہ عز وجل کہتا ہے یہ میرے اور میرے بندہ کا درمیانی معاملہ ہے میرا بندہ جو سوال کرے گا وہ اس کو ملے گا۔پھر جب نمازی اپنی نماز میں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ جواب دیتا ہے کہ یہ سب میرے اس بندہ کے لیے ہے اور جو کچھ طلب کرے گا وہ اُسے دیا جائے گا۔مگر اس خیال کے پیش نظر کہ ان صفات اربعہ کی ذیل اور تفصیل میں باری تعالیٰ نے جو اپنی ثناء اپنا حسن و جمال دکھایا ہے اس کو بھی ظاہر کرنا چاہیے۔ہم چند ایک فرمودات قرآن پیش کرنا چاہتے ہیں۔قبل میں یہ بیان ہو چکا ہے کہ قرآن کریم کی بیشتر آیات میں خدا تعالیٰ کی صفاتی عظمت وشان بیان ہوئی ہے۔اس لئے درحقیقت تمام فرمودات قرآن در اصل باری تعالیٰ کی شاء ہی کا مضمون بیان کر رہے ہیں اور یہی قرآن کریم کا اسلوب بیان ہے کہ جس حکم اور علم کا بیان ہو رہا ہو اس کی محرک صفت الہی کا اظہار کر دیا جائے مگر بعض مقامات قرآن ایسے ہیں جس پر اللہ جل شانہ نے غایت درجہ جلال اور جمال سے اپنی عظمت وشان بیان کی ہے۔اس مضمون کی ابتدا میں ہم سورۃ بنی اسرائیل اور آیت الکرسی اور سورۃ الجمعہ کی آیات کو پیش کر چکے ہیں۔ان کا شمار بھی ایسی ہی آیات میں آتا ہے مگر اس مقام پر ہم سورۃ الحشر کی آیات 23 ،24 ، 25 پیش کرنا چاہتے ہیں۔باری تعالیٰ فرماتے ہیں۔هُوَ اللهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ۔هُوَ اللهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ القَدُّوسُ السَّلَمُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ سُبْحَنَ اللهِ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ۔هُوَ اللهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ۔میہ وہ آیات ہیں جن کی عظمت وشان اور ان کی برکات کے ذکر میں ہمارے آقا اور مطاع صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر مومن تعوذ کے بعد ان آیات کو صبح کے وقت پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت کے لیے ستر ہزار فرشتے مقررفرمادے گا اور اگر شام کو پڑھے گا تو صبح تک ایسا ہی ہوگا اور اگر اس دوران اس پر موت وارد ہو جائے تو اس کی موت شہادت کی موت ہوگی۔عن معقل ابن يسار عن النبي صلى الله عليه وسلم قال من قال حين يصبح