ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 215
215 ادب المسيح سورۃ الفاتحہ اور اس میں بیان شدہ اتم الصفات کے بارے میں اس حقیقت کا اظہار کرنا بھی اشد ضروری ہے کہ اس مضمون میں حضرت اقدس کے فرمودات دراصل ان کے آقا و مطاع صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق ہیں۔جیسا کہ ذیل کی حدیث نبوی میں بیان ہوا ہے کہ سورۃ الفاتحہ ام القرآن ہے۔اور اس میں بیان شدہ صفات اربعہ دراصل حمد و ثناء باری تعالیٰ کو اس قدر محبوب ہے کہ ان کو پیش کرنے والے کی ثناء کو محبت سے قبول فرماتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عن ابي هريرة عن النبي الا الله قال من صلَّى صَلَاةً لم يقرأُ فيها بام القرآن فهي حِدَاجٌ ثَلاثًا غَيْرُ تَمَامِ فقيل لأبي هريرة انا نكون وراء الامام فقال اقرأ بها في صلى الله نفسک فانی سمعت رسول الله لا يقول قال الله تعالى قَسَمُتُ الصَّلوةَ بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِى نِصْفَيْنِ وَلِعَبْدِي مَا سَأَلَ فَإِذَا قَالَ الْعَبُدُ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ﴾ قَالَ اللهُ تَعَالَى حَمِدَنِي عَبْدِى وَ إِذَا قَالَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ قَالَ اللهُ تَعَالَى أَثْنَى عَلَيَّ عَبْدِي وَ إِذَا قَالَ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ قَالَ مَجَّدَنِي عَبْدِي وقَالَ مَرَّةً فَوَّضَ إِلَى عَبْدِى فَإِذَا قَالَ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ﴾ قَالَ هَذَا بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِى فَإِذَا قَالَ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صَرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ﴾ قَال هَذَا لِعَبْدِي وَ لِعَبْدِي مَا سَأَلَ (مسلم کتاب الصلوة) ترجمہ: ابو ہریرۃ کا بیان ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے نماز میں سورۃ فاتحہ نہیں پڑھی تو اُس کی نماز پوری نہیں ہوئی بلکہ اس کی نماز ناقص رہی۔یہ جملہ آپ نے تین بار ارشاد فرمایا۔لوگوں نے پوچھا کہ جب ہم امام کے پیچھے ہوں تو کیا کریں؟ ابو ہریرا نے جواباً کہا اس وقت تم لوگ آہستہ سورۂ فاتحہ پڑھ لیا کرو۔کیونکہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ عز وجل کا یہ قول بیان فرماتے سُنا ہے کہ نماز میرے اور میرے بندہ کے درمیان آدھی آدھی تقسیم ہو چکی ہے۔اور میرا بندہ جو سوال کرتا ہے وہ پورا کیا جاتا ہے۔جب کوئی شخص الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ کہتا ہے تو اللہ عز وجل کہتا ہے میرے بندہ نے میری تعریف کی۔اور نمازی جب الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میرے بندہ نے میری توصیف کی۔اور جب نمازی ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ کہتا ہے تو اللہ کہتا ہے کہ میرے بندہ نے میری بزرگی بیان کی۔اور یوں بھی کہتا ہے کہ میرے بندہ نے اپنے سب کام میرے سپرد کر دیے