ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 170 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 170

المسيح 170 خدا کی راہ میں صبر واستقامت اور وفا دکھانے کے معنوں میں تو اللہ تعالیٰ نے بھی ” صدق کی علامتی تعر فرما دی۔آپ حضرت کے الہام خداوندی میں اس مضمون پر بہت ہی خوبصورت اور دلر با اشعار ہیں۔صادق آن باشد که ایام بلا میگذارد با محبت با وفا خدا کی نظر میں صادق وہ ہوتا ہے جو بلا کے دنوں کو محبت اور وفا کے ساتھ گزارتا ہے گر قضاء را عاشقی گردد اسیر بوسد آن زنجیر را کز آشنا اگر اتفاقاً کوئی عاشق قید میں پڑ جائے تو اس زنجیر کو چومتا ہے جس کا سبب آشنا ہو تذکرہ صفحہ 255۔مطبوعہ 2004ء) آپ حضرت صحابہ کرام کی وفا اور استقامت کو صدق کا نام دیتے ہیں۔فرماتے ہیں: إِنَّ الصَّحَابَةَ كُلُّهُمْ كَذَكَـاءِ قَدْ نَوَّرُوا وَجُهَ الوَرَى بِضِيَاءِ یقیناً صحابہ سب کے سب سورج کی مانند ہیں۔انہوں نے مخلوقات کا چہرہ اپنی روشنی سے منور کر دیا تَرَكُوا أَقَارِبَهُمْ وَحُبَّ عِيَالِهِمْ جَاءُ وُا رَسُولَ اللَّهِ كَالْفُقَرَاءِ انہوں نے اپنے اقارب کو اور عیال کی محبت کو بھی چھوڑ دیا اور رسول اللہ کے حضور میں فقراء کی طرح حاضر ہو گئے ذُبحُوا وَ مَا خَافُوا الوَرَى مِنْ صِدْقِهِمْ بَلْ آثَرُوا الرَّحْمَنِ عِندَ بَلَاءِ وہ ذبح کیے گئے اور اپنے صدق کی وجہ سے مخلوق سے نہ ڈرے بلکہ مصیبت کے وقت انہوں نے خدائے رحمن کو اختیار کیا تَحْتَ السُّيُوفِ تَشَهَّدُوا لِخُلُوصِهِمْ شَهِدُوا بِصِدْقِ الْقَلْبِ فِي الْأَمَلاءِ اپنے خلوص کی وجہ سے وہ تلواروں کے نیچے شھید ہو گئے اور مجالس میں انہوں نے صدق قلب سے گواہی دی حَضَرُوا الْمَوَاطِنَ كُلَّهَا مِنْ صِدْقِهِمْ حَفَدُوا لَهَا فِي حَرَّةٍ رَجُلَاءِ اپنے صدق کی وجہ سے وہ تمام میدانوں میں حاضر ہو گئے۔وہ ان میدانوں کی سنگلاخ سخت زمین میں جمع ہو گئے۔آپ حضرت عاشقانِ الہی کے سلوک کو صدق کا عمل قرار دیتے ہیں اور دوسرے مصرعے میں خدا تعالیٰ نے صدق کو سلوک سے مشروط فرما دیا کیونکہ یہ مصرعہ الہامی ہے۔عزیزاں بے خلوص و صدق نکشایند را ہے را مصفا قطره باید که تا گو ہر شود پیدا ترجمہ: اے عزیز و بغیر خلوص اور سچائی کے کوئی راہ نہیں کھل سکتی مصفہ قطرہ چاہئے تا کہ موتی پیدا ہو۔حضرت اقدس قرآن سے پیوستگی اور اعتقاد کی درستی اور آخرت کی تیاری کو صدق وسداڈ کہتے ہیں صدق و سداد کے ایک ہی معنی ہیں یعنی گفتار اور کردار کا درست ہونا۔