ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 169 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 169

169 ادب المسيح آسماں بارد نشاں الوقت میگوید زمیں این دو شاہد از پیئے تصدیق من استاده اند آسماں سے نشان برس رہے ہیں اور زمین کہہ رہی کہ یہی وقت ہے یہ دو گواہ میری تصدیق کی خاطر کھڑے ہیں اور عربی میں فرماتے ہیں۔وَلِلَّهِ أَسْرَارٌ بِعَاشِقِ وَجُهِهِ فَسَلُ مَنْ يُشَاهِدُ بَعْضَ هَذَا التَّعَلُّقِ اور خدا کو اس کے عاشق کے ساتھ بھید ہیں۔پس اُس شخص سے پوچھ جو اس سے تعلق رکھنے والا ہے۔لِحِبِّي خَوَاصٌ فِي الْوِصَالِ وَ فُرْقَةٍ فَفِي الْقُرْبِ يُحْيِينِي وَ فِي الْبُعْدِ يُوبِقُ میرے دوست کے لیے وصال اور جدائی میں خواص ہیں۔پس وہ قرب میں زندہ کرتا ہے اور دوری میں ہلاک کرتا ہے وَاعْطِيتُ عَلَمَ الْفَتْحِ عَلَمُ مُحَمَّدٍ وَ أُعْطِيتُ سَيْفًا جَزَّ اَصْلَ التَّخَلُّقِ اور میں فتح کا جھنڈا، جو آنحضرت کا جھنڈا ہے، دیا گیا ہوں اور میں وہ تلوار دیا گیا ہوں جس نے جڑ دروغگوئی کی کاٹ دی فَتِلْكَ عَلامَاتٌ عَلَى صِدْقٍ دَعْوَتِي فَإِن كُنتَ تَطْلُبُهَا فَفَتِّشُ وَ عَمِّقُ پس میرے صدق دعوی پر یہ علامتیں ہیں پس اگر تو ان علامتوں کو طلب کرتا ہے پس تفتیش کر اور سوچ اور فرماتے ہیں: انِي صَدُوقَ مُصْلِحْ مُتَرَدِّمُ سمٌ مُعَادَاتِي وَسِلْمِي أَسْلَمُ میں صادق اور مصلح ہوں میری مصلح ہوں میری دشمنی زہر اور میری صلح سلامتی ہے۔إِنِّي أَنَا الْبُسْتَانُ بُسْتَانُ الْهُدَى تَأْتِي إِلَى الْعَيْنُ لَا تَتَصَرَّمُ میں باغ ہدایت ہوں میری طرف وہ چشمہ آتا ہے جو کبھی بند نہیں ہوتا۔آپ حضرت قرآن کریم کو صبح صداقت کا لقب دیتے ہیں۔فرماتے ہیں: از وحی خدا صبح صداقت بدمیده چشمے کہ ندید آں صحف پاک چه دیده خدا کی وحی سے صبح صداقت روشن ہوگئی ہے جس آنکھ نے یہ صحف پاک نہیں دیکھے اُس نے کچھ بھی نہیں دیکھا آن دیده که نورے نگرفت است زفرقاں حقا کہ ہمہ عمر ز کوری نہ رھیده وہ آنکھ جس نے قرآن سے نور اخذ نہیں کیا خدا کی قسم وہ ساری عمر اندھے پن سے خلاصی نہ پائے گی