ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 163
کرتے ہیں۔فرماتے ہیں: 163 ادب المسيح اندریس روز ہائے چوں شب تار دست گیرد عنایت داوار ترجمہ: ایسے دنوں میں جو اندھیری رات کی طرح ہوتے ہیں خدائے عادل کی مہر بانی لوگوں کا ہاتھ پکڑ لیتی ہے۔فرستند بخلق صاحب نور تا شود تیرگی ز تورش دور ترجمہ: وہ خلقت کی طرف ایک نورانی وجود بھیجتا ہے تا کہ اس کے نور سے اندھیرا دور ہو۔حضرت اقدس کے کلام میں علامت نور کی نشاندہی قدرے تفصیلی ہوگئی ہے۔ایسا اس لیے ہوا کہ حضرت اقدس نے اس علامت کو تمام روحانی مناصب اور روحانی تجلیات کے اظہار کیلیے اختیار فرمایا ہے۔اس لیے تفصیل ناگزیر تھی۔گزشتہ میں اس علامت کے بنیادی اور اہم اشارے بتا دیے گئے ہیں۔عمومی طور پر فرمان قرآن سن لیں۔وَيَجْعَل لَّكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِه (الحديد: 29) اس فرمان سے لفظ نور کی علامتی وسعت کا اندازہ لگا لیں۔اس آیت کی تفسیر کرتے ہوئے حضرت اقدس فرماتے ہیں: تمہیں ایک پاک نور عطا کیا جائیگا جو تمہارے غیر میں ہرگز نہیں پایا جائے گا۔یعنی نور الہام اور نو را جابت دعا اور نور کرامات اصطفاء (دیکھو تفسیر حضرت اقدس زیر آیت)