ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 321
321 ادب المسيح اور آخر میں قرآن کریم کو حرز جان بنانے اور اس سے محبت کا رشتہ باندھنے کے لیے ایک نہایت درجہ درد دل سے بیان کی ہوئی نصیحت ہے۔فرماتے ہیں: قرآن کتاب رحماں سکھلائے راہِ عرفاں جو اسکے پڑھنے والے اُن پر خدا کے فیضاں اُن پر خُدا کی رحمت جو اس پہ لائے ایماں یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي ہے چشمہ ہدایت جس کو ہو یہ عنایت یہ ہیں خُدا کی باتیں ان سے ملے ولایت یہ نور دل کو بخشے دل میں کرے سرایت یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي قرآن کو یاد رکھنا پاک اعتقاد رکھنا اکسیر فکر معاد رکھنا پاس اپنے زاد رکھنا ہے پیارے صدق و سداد رکھنا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي