ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 178 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 178

ب المسيح 178 اے سونے والو! جا گو کہ وقت بہار ہے اب دیکھو آ کے در پہ ہمارے وہ یار ہے ہم بہت معذرت کے ساتھ عرض کرتے ہیں کہ ہم نے حضرت کے کلام میں ”بہار کا مضمون بہت اختصار سے بیان کیا ہے۔اس ادبی علامت کے لئے ایک مفصل تحقیقی مقالہ کی ضرورت ہے۔کیونکہ آپ کے کلام کا شوق رکھنے والے جانتے ہیں کہ آپ حضرت نے باغ و بہار اور گل و بلبل کو ان کی مکمل دلالتوں کے ساتھ اختیار فرمایا ہے اور ادبی شاہکار تخلیق کیے ہیں۔شاید آخر پر آپ حضرت کے ذیل کے اشعار ہمارے اختصار کی کچھ تلافی کردیں۔فرماتے ہیں: کیسے کا فر ہیں مانتے ہی نہیں ہم نے سو سو طرح سے سمجھایا اس غرض سے کہ زندہ یہ ہوویں ہم نے مرنا بھی دل میں ٹھہرایا بھر گیا باغ اب تو پھولوں سے آؤ بلبل چلیں کہ وقت آیا