ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 149
مانہ بیہودہ بیٹے ایس سروکارے برویم 149 ادب المسيح جلوۂ حسن کشد جانب یارے مارا ہم یہ کام بے کا رطور پر نہیں کر رہے حسن کا جلوہ ہمیں اپنے دوست کی طرف کھینچ رہا ہے۔عربی میں قلبی محبت الہی کا بیان دیکھیں۔أنْتَ الْمُرَادُ وَاَنْتَ مَطْلَبُ مُهْجَتِى وَ عَلَيْكَ كُلُّ تَوَكَّلِي وَ رَجَائِي تو ہی مراد ہے اور تو ہی مری روح کا مطلوب ہے اور تجھ پر ہی میرا سارا بھروسہ اور امید ہے۔أَعْطَيْتَنِي كَاسَ الْمَحَبَّةِ رَيْقَهَا فَشَرِبُتُ رَوْحَاءٌ عَلَى رَوْحَاءِ تو نے مجھے محبت کی بہترین ئے کا ساغر عطا کیا ہے تو میں نے جام پر جام پیا۔إِنِّي أَمُوتُ وَلَا يَمُوتُ مَحَبَّتِى يُدْرَى بَذِكْرِكَ فِي الْتُرَابِ نِدَائِي میں تو مر جاؤں گا لیکن میری محبت نہیں مرے گی۔(قبر کی مٹی میں بھی تیرے ذکر کے ساتھ ہی میری آواز جانی جائے گی۔انتَ الَّذِي قَدْ كَانَ مَقْصِدَ مُهْجَتِي فِي كُلِّ رَشْحِ الْقَلَمِ وَالْإِمْلَاءِ تو ہی میری جان کا مقصود تھا۔قلم کے ہر قطرہ (روشنائی) اور تحریر میں۔اردو میں قرآن کریم سے محبت کا انداز مشاہدہ کریں۔فرماتے ہیں دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں قرآں کے گرد گھوموں کعبہ مرا یہی ہے شکر خدائے رحماں ! جس نے دیا ہے قرآں غنچے تھے سارے پہلے آب گل کھلا یہی ہے کیا وصف اس کے کہنا ہر حرف اس کا گہنا دلبر بہت ہیں دیکھے دل لے گیا یہی ہے فارسی زبان میں اس محبت کے اظہار پر نظر کریں۔أو انیس خاطر غمگین ماست الغرض فرقاں مدار دین ماست الغرض قرآن ہمارے دین کی بنیاد ہے وہ ہمارے غمگین دل کو تسلی دینے والا ہے نور فرقاں مے کشد سوئے خُدا می توان دیدن ازو روے خدا فرقان کا نور خدا کی طرف کھینچتا ہے۔اس سے خدا کا چہرہ دیکھ سکتے ہیں پہنچو رُوئے او کجا رُوئے دگر! ما چه ساں بندیم زاں دلبر نظر ! ہم اس معشوق سے اپنی آنکھیں کیونکر بند کر سکتے ہیں۔اُس کے چہرہ جیسا خوبصورت اور کوئی چہرہ کہاں ہے روئے من از نور روئے کو بتافت یافت از فیضش دل من هرچه یافت میرا منہ اُس کے منہ کے نور کی وجہ سے چمک اٹھا میرے دل نے جو کچھ بھی پایا اسی کے فیض سے پایا