ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 420 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 420

ب المسيح 420 اقبال کو بڑھانا اب فضل لے کے آنا ہر رنج سے بچانا دُکھ درد سے چھڑانا خود میرے کام کرنا یا رب نہ آزمانا ! یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يُرَانِي اُردو زبان کی مناجات میں یہ دو بند بھی مشاہدہ کریں۔خدا تعالیٰ کی جناب میں عاجزی کو بھی دیکھیں اور دعا اور مناجات کی قبولیت پر یقین کا مشاہدہ بھی کریں۔بہت پیارا اور دلنشین کلام ہے۔فرماتے ہیں: ہوئے ہم تیرے اے قادر توانا ترے در کے ہوئے اور تجھکو جانا ہمیں بس تری درگه ہے آنا مصیبت سے ہمیں ہردم بچانا کہ تیرا نام ہے غفا ر و ہادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْاعَادِي تجھے دُنیا میں ہے کس نے پکارا کہ پھر خالی گیا قسمت کا مارا تو پھر ہے کس قدر اس کو سہارا کہ جس کا تو ہی ہے سب سے پیارا ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْاعَادِي دعا اور مناجات کی تلقین کا بھی مشاہدہ کریں۔فرماتے ہیں: دعا کرتے رہو ہر دم پیارو ہدایت کے لیے حق کو پکارو دُعا کرنا عجب نعمت دعا ہے پیارے سے آلگے کشتی کنارے