ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 372 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 372

المسيح 372 وَبِاسْمِكَ يُحْفَظُ كُلُّ نَفْسٍ مِنَ الرَّدَا وَ فَضْلُكَ يُنْجِي كُلَّ مَنْ كَانَ يُزْبَقِ اور تیرے نام کے ساتھ ہر ایک شخص ہلاکت سے بچتا ہے اور تیرا فضل ہر ایک قیدی کو رہائی بخشتا ہے وَمَا الْخَيْرُ إِلَّا فِيْكَ يَا خَالِقَ الوَرَى وَمَا الكَهُفُ إِلَّا أَنْتَ يَا مُتَّكَأُ التَّقِى اور تمام نیکی تیری طرف سے ہے۔اے جہان آفرین! اور تو ہی پر ہیز گاروں کی پناہ ہے وَتَعنُوا لَكَ الْأَفَلَافُ خَوْفًا وَ هَيْبَةً وَ تَجْرِي دُمُوعُ الرَّاسِيَاتِ وَتَثْبَقُ اور تیرے آگے خوفزدہ ہو کر آسمان جھکے ہوئے ہیں اور پہاڑوں کے آنسو جاری اور رواں ہیں وَ لَيْسَ لِقَلْبِي يَا حَفِيظِي وَ مَلْجَائِي سِوَاكَ مُرِيحٌ عِندَ وَقْتِ التَّازُقِ اور میرے دل کے لئے۔اے میرے نگہبان اور پناہ! کوئی دوسرا آرام پہنچانے والا نہیں جب تنگی وارد ہو يمِيلُ الْوَرِى عِنْدَ الْكُرُوبِ إِلَى الْوَرَى وَأَنْتَ لَنَا كَهُفٌ كَبَيْتٍ مُسَرُدَقٍ دُکھ کے وقت خلقت خلقت کی طرف توجہ کرتی ہے اور تو ہمارے لیے ایسی پناہ ہے جیسے نہایت مضبوط گھر۔اور محبت الہی کے اس بیان کو دیکھیں کہ فرماتے ہیں کہ آپ نے اللہ کی محبت کو اختیار کیا تو تمام وابستگیوں کو ختم کر دیا ہے۔فَقُمْ شَاهِدًا لِلَّهِ إِنْ كُنْتَ عَاشِعًا وَاكْرَمُ نَاسِ عِنْدَهُ فَاتِكَ تَقِى پس اگر تو خدا کے لئے خشوع رکھتا ہے تو للہ گواہی کے لئے کھڑا ہو جا اور خدا کے نزدیک بزرگ آدمی وہی ہے جود لیر اور نیک بخت ہے وَقَدْ كُنْتُ لِلَّهِ الَّذِي كَانَ مَلْجَائِي وَذَلِكَ سِرُّ بَيْنَ رُوحِي وَ مُزْعَقِى اور میں اس خدا کے لئے ہو گیا جو میری پناہ ہے اور یہ بھید ہے مجھ میں اور میری فریادگاہ میں رَتَيْتُ وُجُوْهَا ثُمَّ اثَرْتُ وَجْهَهُ فَوَاهَا لَهُ وَلِوَجْهِهِ الْمُتَالِقِ میں نے کئی منہ دیکھے پس اس کا منہ اختیار کر لیا۔پس کیا اچھاوہ ہے اور کیا اچھا ہے اُس کامنہ چمکنے والا أحِبُّ بِرُوحِي فَالِقَ الْحَبِّ وَ النَّوَى وَ إِنِّي لَأَوَّلُ مَنْ نَوَى كُلِّ مُلْزَقِ میں اپنی جان کے ساتھ اس کو دوست رکھتا ہوں جو دانہ اس کے جرم سے علیحدہ کرنے والا ہے اور میں وہ پہلا شخص ہوں جس نے ہر ایک پیوستہ کو پھینک دیا ہے۔اور دیگر وابستگیوں کو ترک کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے وصول کی کیفیت کا مشاہدہ کریں۔