ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 333 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 333

333 ادب المسيح وَهَذَا هُدَى اللَّهِ الَّذِي هُوَ رَبُّنَا فَإِن كُنتَ تَرْغَبُ عَنْ هُدًى لَا نَرْغَبُ اور یہ اس اللہ کی ہدایت ہے جو ہمارا رب ہے سوا گر تو ہدایت سے اعراض کرتا ہے تو ہم اعراض نہیں کریں گے۔وَإِنَّ سِرَاجِي قَوْلُهُ وَ كِتَابُهُ فَإِنْ أَعْصِهِ فَسَنَاهُ مِنْ أَيْنَ اَطْلُبُ اور میرا چراغ تو اس کا فرمودہ اور اس کی کتاب ہے اگر میں اس کی نافرمانی کروں تو اس کی روشنی کہاں سے طلب کروں۔وَإِنَّ كِتَابَ اللَّهِ بَحْرُ مَعَارِفٍ وَ نَجدَنَّ فِيهِ عُيُونَ مَا نَسْتَعْذِبُ اور بے شک اللہ کی کتاب تو معارف کا سمندر ہے اور ہم اس میں ضرور ایسے چشمے پاتے ہیں جنہیں ہم شیر میں پاتے ہیں۔وَكَمْ مِنْ نِكَاتٍ مِثْلَ عِيْدٍ تَمَتَّعَتْ بِهَا مُهْجَتِى مِنْ هَدَى رَبِّي فَجَرَبُوا اور بہت سے نکتے نازک اندام دلر باؤں کی طرح ہیں کہ لطف اندوز ہوئی ان سے میری جان اپنے رب کی رہنمائی سے۔پس تم بھی تجربہ کرو۔إِذَا مَا نَظَرْتُ إِلَى ضِيَاءِ جَمَالِهِ فَإِذَا الْجَمَالُ عَلَى سَنَا الْبَرْقِ يَغْلِبُ جب میں نے اس کے جمال کی روشنی کو دیکھا تو نا گاہ اس کا حسن بجلی کی روشنی پر بھی غالب آرہا تھا۔رَتَيْتُ بِنُورِ نُورَهُ فَتَبَيَّنَتْ عَلَيَّ حَقَائِقُهُ فَفِيْهَا أَقَلَّبُ میں نے نور (بصیرت) کے ذریعہ قرآن کا نور دیکھا تو ظاہر ہوگئے مجھ پراس کے حقائق اور نبی پر میں غور کرتارہتاہوں۔يَصُدُّ عَنِ الطَّغْوَى وَيَهْدِي إِلَى التَّقَى خَفِيرٌ إِلَى طُرُقِ السَّلَامَةِ يَجُلِبُ وہ سرکشی سے روکتا ہے اور تقوی کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔وہ پناہ دینے والا ہے ( اور ) سلامتی کی راہوں کی طرف کھینچتا ہے۔يَجُرُّ إِلَى الْعُلْيَا وَ جَاءَ مِنَ الْعُلَى كَمَا هُوَ أَمْرٌ ظَاهِرٌ لَيْسَ يُحْجَبُ وہ بلندی کی طرف کھینچتا ہے اور بلندی سے آیا ہے جیسا کہ یہ بات ظاہر ہے پردہ میں نہیں۔وَسِرٌّ لَطِيفٌ فِي هُدَاهُ وَنُكْتَةٌ كَنَجُمِ بَعِيدٍ نُورُهَا تَتَغَيَّبُ وہ اپنی ہدایت میں ایک لطیف بھید اور ایک نکتہ ہے دور کے ستارے کی طرح جس کا نور چھپا رہتا ہے۔وَمَنْ يَّاتِهِ يُقْبَلُ وَ مَنْ يُهْدَ قَلْبُهُ إلَى مَأْمَنِ الْفُرْقَانِ لَا يَتَذَبْذَبُ اور جو اس کے پاس آتا ہے قبول کیا جاتا ہے اور جس کے دل کی رہنمائی کی جائے وہ فرقان کی امن گاہ کی طرف ( آنے میں ) مذبذب نہیں ہوتا۔