ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 325 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 325

325 ادب المسيح افسوس کرتے ہیں جو اس نعمت سے محروم ہیں۔فرماتے ہیں: از وحی خدا صبح صداقت بدمیده چشمیکه ندید آن صحف پاک چه دیده خدا کی وجی سے صبح صداقت روشن ہو گئی جس آنکھ نے یہ صحت پاک نہیں دیکھے اس نے کچھ بھی نہیں دیکھا کار دل ما شد ز ہماں نافہ مُعطر واں یار بیامد که زما بود رمیده ہمارا دل اُس نافہ سے معطر ہے اور وہ یارجو ہم سے بھاگا ہوا تھا پھر آگیا آں دیدہ کہ نورے نگرفت ست زفرقاں حقا کہ ہمہ عمر ز کوری نہ رہیدہ وہ آنکھ جس نے قرآن سے نور اخذ نہیں کیا خدا کی قسم وہ ساری عمر اندھے پن سے خلاصی نہ پائے گی آن دل که بجز از وے گل گلزار خدا جست سوگند تواں خورد که بولیش نشمیده وہ دل جس نے اُسے چھوڑ کر گل گلزار خدا ڈھونڈا۔خدا کی قسم کہ اس شخص نے اس کی خوشبو بھی نہیں سونگھی با خور ندهم نسبت آں نور که بینم صد خور که به پیرامن او حلقه کشیده میں سورج سے اس نور کو تشبیہ نہیں دے سکتا کیونکہ دیکھتا ہوں کہ اس کے گرد سینکڑوں آفتاب حلقہ باندھے کھڑے ہیں بے دولت و بدبخت کسانیکه ازاں نور سرتافته از نخوت و پیوند بریده وہ لوگ بد قسمت اور بدنصیب ہیں جنہوں نے اس نور سے تکبر کی وجہ سے روگردانی کی اور تعلق توڑ لیا تاثیرات قرآن پر ایک اور مؤثر کلام بھی سُن لیں۔آں کتا بے ہمچو خور دادش خدا کز رخش روشن شد ایں ظلمت سرا خدا نے اُسے سورج کی طرح ایک ایسی کتاب عطا کی کہ اُس کے روئے روشن سے یہ اندھیرا جہان چمک اٹھا بست فرقاں طیب و طاہر شجر از نشانہا سے دہد ہر دم شمر فرقان ایک پاک اور طیب درخت ہے اور ہر زمانہ میں نشانات کے پھل دیتا ہے نشانِ راستی در وی پدید نے چو دین تو بنایش برشنید سچائی کے سینکڑوں نشان اس میں ظاہر ہیں تیرے دین کی طرح اُس کی بنیاد شنید پر نہیں ہے پر ز اعجاز است آن عالی کلام نور یزدانی در و رشد تمام وہ بزرگ کتاب معجزات سے بھری ہوئی ہے اُس میں خدائی نور پورا پورا چمکتا ہے از خُدائی با نموده کار را! دریده پرده کفار را ! اُس نے خدائی طاقتوں کے ساتھ کام کیا ہے اور کفار کے پردے پھاڑ کر دکھائے ہیں صد پر