ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 265 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 265

265 ادب المسيح قوم کے ظلم سے تنگ آ کے مرے پیارے آج شور محشر تیرے کوچہ میں مچایا ہم نے آپ کے مناقب میں بے انتہا پر معرفت اور فرمانِ قرآن کی اتباع میں یہ پر عظمت شعر فر مایا۔ہم ہوئے خیر اہم تجھ سے ہی اے خیر رسل یہ شعر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا ترجمہ ہے: تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (ال عمران: 111) ہم نے اختصار کی غرض سے شانِ اسلام اور نعت رسول اکرم کی نظم سے صرف نعتیہ اشعار کو اختیار کیا ہے کیونکہ ہم شانِ اسلام سے متعلق اشعار کو ایک جداگانہ موضوع کے طور پر پیش کریں گے۔گو یہ نظم اس شان کی ہے کہ اس کا مکمل طور پر مطالعہ کرنا بہت لطف دیتا ہے۔آخر پر ایک چھوٹی سی صرف چار اشعار پر مشتمل نعت ہے بہت ہی سادہ و پُر کار ہے۔نعت کے تمام مضمون اس میں جمع ہیں۔محبت رسول بھی ہے۔منصب رسول بھی ہے۔اور شانِ قرآن کریم بھی۔اور آخر پر بہت پیارے انداز میں فرمایا ہے وو ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو اس بہتر غلام احمد ہے غلام احمد اضافت کیسا تھ بہت ہی خوبصورت موازنہ ہے جیسے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے علماء امتی کانبیاء بنی اسرائیل یعنی میری امت کے علماء ربانی بنی اسرائیل کے انبیاء کا منصب رکھتے ہیں۔اور غلام احمد نام کے طور پر بھی حسین ہیں کیونکہ آپ مسیح الزمان ہیں ان معنوں ہی میں آپ پر خدا کا الہام ہوا اور باری تعالیٰ کی نہایت درجہ حسین نعت ظہور میں آئی۔الهام حضرت: برتر گمان و وہم سے احمد کی شان ہے جس کا غلام دیکھو مسیح الزمان ہے سبحان اللہ۔اس نعت کا کون مقابل ہوگا۔