ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 171 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 171

فرماتے ہیں: 171 قرآں کو یاد رکھنا پاک اعتقاد رکھنا فکر معاد رکھنا پاس اپنے زاد رکھنا اکسیر ہے پیارے صدق وسدا د رکھنا یہ روز کر مبارک سبحان من یرانی اردو زبان میں صدق کے لفظ کو عشق الہی سے تعبیر فرمایا۔فرماتے ہیں: جو عشاق اُس ذات کے ہوتے ہیں وہ ایسے ہی ڈر ڈر کے جاں کھوتے ہیں وہ اُس یار کو صدق دکھلاتے ہیں اسی غم میں دیوانہ بن جاتے ہیں وہ جاں اُس کی رہ میں فدا کرتے ہیں وہ ہر لحظه سو سو طرح مرتے ہیں وہ کھوتے ہیں سب کچھ بصدق و صفا مگر اُس کی ہو جائے حاصل رضا دیوانگی عشق کا ہے نشاں ادب المسيح سمجھے کوئی اس کو جز عاشقاں اور آخر پر محبوب حقیقی کے عاشق صادق کی پہچان بھی سُن لیں۔فرماتے ہیں: صادقاں را صدق پنہانی نمے ماند نہاں نور پنہاں بر جبین مرد انوار آورد ترجمہ: صادقوں کا اندرونی صدق چھپا ہوا نہیں رہ سکتا مخفی نورانسان کی پیشانی پر چمک پیدا کر دیتا ہے هر که از دست کسے خور داست کاسات وصال ہر زماں رویش سرور واصلِ یار آورد ترجمہ: وہ شخص جس نے کسی کے ہاتھ سے شراب وصل کے پیالے پیسے ہوں اُس کا منہ ہر وقت اس یار کے وصل کا سرور ظاہر کرتا رہتا ہے۔