ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page xix of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page xix

ادب المسيح اور غلام کہتا ہے XX يَا مَنْ أَحَاطَ الخَلْقَ بِالأَلاء نُثْنِي عَلَيْكَ وَ لَيْسَ حَوْلُ ثَنَاءِ اور پھر فرمایا کس طرح تیرا کروں اے ذوالمنن شکر و سپاس وہ زباں لاؤں کہاں سے جس سے ہو یہ کاروبار بہر حال جوں جوں کتاب دیکھی گوجستہ جستہ ہی سہی لیکن جس شعر یا کلام پر بھی نظر پڑی اس نے توجہ تو کھینچنی ہی تھی کیونکہ یہ کلام ہی امام الزمان کا ہے۔لیکن ساتھ ہی آپ کے لئے بھی دعا نکلتی ہے کہ اس کو اس صورت میں یکجا کر کے اس خوبصورت کلام کا جو گلدستہ بنانے کی کوشش کی ہے اور جو مثالیں میں نے پیش کی ہیں آپ کی کتاب سے ہی لی ہیں ) یہ احمدی ادبی اور علمی حلقوں میں تو یقینا قدر کی نگاہ سے دیکھی جائے گی ہی لیکن مجھے امید ہے غیر بھی دیکھ کر متاثر ہوئے بغیر نہ رہے گا۔یہ گلدستہ جو آپ نے بنایا ہے پورے چمن کو تو نہیں دکھا سکتا لیکن ہر صاحب ذوق کو اپنی اپنی علمی ، ادبی ، ذوقی اور روحانی حالت کے مطابق اس چمن کے حسن اور خوبصورتی کا تصور قائم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔اور پھر مجھے یقین ہے کہ ایک پاک دل اس چمن کی سیر کرنے کی کوشش کرے گا۔گودیر سے ہی سہی لیکن دو علمی ، ادبی اور روحانی شاہکاروں کا مجموعہ پیش کر کے آپ نے جماعتی لٹریچر میں ایک قابل قدر اضافہ کیا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی بہترین جزاء دے۔آپ کی عمر و صحت میں برکت ڈالے۔آمین والسلام خاکسار وراوک و برند که خليفة المسيح الخامس