ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 36 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 36

المسيح 36 نور حق داریم زیر چادرے از گریبانم برآمد دلبری ہماری چادر کے اندر خدا کا نور ہے۔وہ دلبر میرے گریبان میں سے نکلا ہے۔ہر که در عهدم زمن ماند جدا می کند بر نفس خود جور و جفا جو میرے زمانہ میں مجھ سے جدا رہتا ہے تو وہ خود اپنی جان پر ظلم کرتا ہے۔احمد آخر زمان نام من است آخریں جامے ہمیں جامِ من است احمد آخر زماں میرا نام ہے اور میرا جام ہی ( دُنیا کے لیے ) آخری جام ہے۔جیسا کہ ابتدا میں کہا گیا ہے تخلیق ادب میں یہی اختلاف ان دونوں ادبوں کی نوعیت کو یکسر بدل دیتا ہے۔زمینی ادب کی ترجیحات کو زمینی پسند و نا پسند اور یافت اور نا یافت میں محدود کر دیتا ہے اور آسمانی ادب کی ترجیحات کو تمام تر محبوب حقیقی کے حسن و جمال کے بیان اور اس کے عشق کے اظہار میں محصور کر دیتا ہے۔اب دیکھ لیں آپ حضرت نے زمینی ترجیحات سے اور ان کے بیان سے کتنی دوری اختیار کر لی ہے۔اور کیا عاشقانہ انداز ہے۔فرماتے ہیں: لوگ کچھ باتیں کریں میری تو باتیں اور ہیں میں فدائے یار ہوں گوشتیغ کھینچے صد ہزار اے مرے پیارے بتا تو کس طرح خوشنود ہو نیک دن ہو گا وہی جب تجھ پہ ہوویں ہم نثار جس طرح تو دُور ہے لوگوں سے میں بھی دُور ہوں ہے نہیں کوئی بھی جو ہو میرے دل کا راز دار اور عربی میں فرماتے ہیں۔اس کلام کی فدائیت کا نظارا کریں۔أَنْتَ الْمُرَادُ وَ أَنْتَ مَطْلَبُ مُهْجَتِي وَ عَلَيْكَ كُلُّ تَوَكَّلِي وَ رَجَائِيٌّ تو ہی مراد ہے اور تو ہی مری روح کا مطلوب ہے اور تجھ پر ہی میرا سارا بھروسہ اور امید ہے۔أَعْطَيْتَنِي كَأْسَ الْمَحَبَّةِ رَيْقَهَا فَشَرِبْتُ رَوْحَاءٌ عَلَى رَوْحَاءِ تو نے مجھے محبت کی بہترین مے کا ساغر عطا کیا ہے تو میں نے جام پر جام پیا۔إِنِّي أَمُوتُ وَلَا يَمُوتُ مَحَبَّتِي يُدْ رَىٰ بِذِكْرِكَ فِي التُّرَابِ نِدَائِي میں تو مر جاؤں گا لیکن میری محبت نہیں مرے گی۔( قبر کی مٹی میں بھی تیرے ذکر کے ساتھ ہی میری آواز جانی جائے گی۔اور فارسی میں " قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ “ (الانعام: 163) کے فرمان کی بہت ہی حسین تفسیر اور اپنے قلب کے حوالے سے واقعاتی تعبیر ہے۔و آنچه می خواهم از تو نیز توئی عالم مرا عزیز توئی دونوں عالم میں تو ہی میرا پیارا ہے اور جو چیز میں تجھ سے چاہتا ہوں وہ بھی تو ہی ہے در دو