ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 393
اور فارسی میں حضرت کی خاکساری کو دیکھیں۔393 ادب المسيح خاکساریم و سخن از رو غربت گوئیم يَعْلَمُ الله کہ بکس نیست غبارے مارا ہم تو خاکسار ہیں اور فروتنی سے بات کرتے ہیں۔خدا شاہد ہے کہ ہمیں کسی سے عداوت نہیں ما نہ بیہودہ پیئے ایس سروکارے برویم جلوه حسن کشد جانب یارے مارا ہم فضول اس مقصد کے پیچھے نہیں پڑے ہوئے بلکہ حجتی حسن ہمیں محبوب کی طرف کھینچے لیے جارہی ہے۔اور عربی میں فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ عاجزی اور خاکساری کو پسند فرماتا ہے۔وَإِنِّي بَرِيءٌ مِّنْ رَيَاحِينِ غَيْرِهِ وَعَذَابُ شَوْلٍ مِّنْهُ عَذَبٌ وَّ طَيِّبُ میں اس کے غیر کی طرف سے آنے والی ) خوشبوؤں سے بھی بیزار ہوں اور اسکی طرف سے کانٹے کی تکلیف بھی (میرے نزدیک ) شیریں اور عمدہ ہے يُحِبُّ التَّذَلُّلَ وَالتَّوَاضُعَ رَبُّنَا وَمَنْ يُنْزِلَنُ عَنْ فَرْسِ كِبْرٍ يُرْكَبُ ہمارا رب تو عاجزی اور انکساری کو پسند کرتا ہے۔جو تکبر کے گھوڑے سے نیچے اتر آئے وہی شاہ سوار بن جاتا ہے وَلِلصَّابِرِينَ يُوَسِعُ اللَّهُ رَحْمَهُ وَيَفْتَحُ أَبْوَابَ الْجَدَا وَيُقَرِّبُ اور صبر کرنے والوں کے لئے خدا اپنے رحم کو وسیع کرتا ہے اور عطا کے دروازے کھول دیتا ہے اور قرب بخشتا ہے تَعَرَّفْتُهُ حَتَّى أَتَتْنِي مَعَارِفُ وَإِنَّ الْفَتَى فِي سُؤْلِهِ لَا يَلْعَبُ ( مجاہدہ سے ) میں نے پے در پے رب کو طلب کیا یہاں تک کہ میرے پاس معارف آگئے اور یقیناً با ہمت انسان سوال کرنے میں نہیں تھکتا اردو میں بہت ہی پیارا کلام بھی سُن لیں۔فرماتے ہیں: جو خاک میں ملے اُسے ملتا ہے آشنا اے آزمانے والے! یہ نسخہ بھی آزما عاشق جو ہیں وہ یار کو مر مر کے پاتے ہیں جب مر گئے تو اس کی طرف کھینچے جاتے ہیں یہ راہ تنگ ہے پہ یہی ایک راہ ہے دلبر کی مرنے والوں پہ ہر دم نگاہ ہے ہمارے پیارے مسیح کی عاجزی اور انکساری کا عالم مشاہدہ کریں کہ باوجود منصب رسالت اور مجددیت پر