ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 319
فرمایا: 319 ادب المسيح اُس نے خُدا ملایا وہ یار اُس سے پایا راتیں تھیں جتنی گزریں اب دن چڑھا یہی ہے یعنی گذشتہ کتب میں یہ خوبی ناپید ہوگئی تھی۔مگر قرآن کے نور نے طلوع شمس کیا اور ہزاروں لاکھوں واصل باللہ پیدا ہوئے اس فوج کے اول سالار ہمارے پاک محمد مصطفیٰ نبیوں کے سردار ہیں اور دوم جری اللہ فی حلل الانبیاء ہیں۔تیسری صفت یہ ہے صرف قرآن ہی لفظا ومعنا محفوظ ہے جبکہ دیگر کتب میں تحریف اور تبدیلی کا عمل ہو چکا ہے جیسے فرمایا: پہلے صحیفے سارے لوگوں نے جب بگاڑے دنیا سے وہ سدھارے نوشہ نیا یہی ہے ایک اور مقام پر قرآن کریم کی یہ خوبی شان سے بیان ہوئی ہے کہ وہ محبوب حقیقی کی بقاء اور وصال کا ذریعہ بن سکتا ہے۔بہت ہی خوبصورت انداز میں بیان ہوئی ہے اور فرمایا کہ وہ تمام روحانی انعامات جو صحیفہ قرآن کریم ہی کی برکت سے عطا ہوئے ہیں۔ہمارے خیال میں آپ کی یہ نظم قرآن کریم کے فضائل و برکات میں ایک لاجواب شاہکار ہے۔تمام ادبی محاسن کی حامل اور عقل اور معرفت سے بھر پور اور محبت الہی میں سرشار اور تاثیرات قرآن کا ایک مفصل بیان ہے: فرماتے ہیں: ہے شکر رب عز وجل خارج از بیان جس کے کلام سے ہمیں اس کا ملا نشاں وہ روشنی جو پاتے ہیں ہم اس کتاب میں ہوگی نہیں کبھی وہ ہزار آفتاب میں اس سے ہمارا پاک دل و سینہ ہو گیا وہ اپنے منہ کا آپ ہی آئینہ ہو گیا اس نے درخت دل کو معارف کا پھل دیا ہر سینہ شک سے دھو دیا ہر دل بدل دیا