ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 318 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 318

المسيح 318 فرماتے ہیں: شکر خدائے رحماں! جس نے دیا ہے قرآں غنچے تھے سارے پہلے آب گل کھلا یہی ہے کیا وصف اس کے کہنا ہرحرف اس کا گہنا دلبر بہت ہیں دیکھے دل لے گیا یہی ہے دیکھی ہیں سب کتابیں مجمل ہیں جیسی خواہیں خالی ہیں اُن کی قابیں خوانِ ھدی یہی ہے اُس نے خُدا ملایا وہ یار اُس سے پایا را تھیں تھیں جتنی گزریں اب دن چڑھا یہی ہے اُس نے نشاں دکھائے طالب سبھی بلائے سوتے ہوئے جگائے بس حق نما یہی ہے پہلے صحیفے سارے لوگوں نے جب بگاڑے دنیا سے وہ سدھارے نوشہ نیا یہی ہے کہتے ہیں حسنِ یوسف دلکش بہت تھا لیکن خوبی و دلبری میں سب سے سوا یہی ہے يوسف تو سُن چکے ہو اک چاہ میں گرا تھا یہ چاہ سے نکالے جس کی صدا یہی ہے اس کلام میں قرآن کے تین بنیادی اوصاف بیان ہوئے ہیں جو کہ ہر بچے دین میں پائے جانے ضروری اول قرآن کریم تمام دینی علوم کو مفصل بیان کرتا ہے جبکہ دیگر کتب میں یہ خوبی نہیں ہے۔فرمایا: دیکھی ہیں سب کتابیں مجمل ہیں جیسی خواہیں خالی ہیں اُن کی قامیں خوانِ ھدی یہی ہے دینی راہنمائی کی دعوت میں دیگر ادیان کی قابوں کا خالی ہونا اور قرآن کی ہدایت کے مائدہ کا دستر خوان بھر پور ہونا بہت ہی خوبصورت مثال ہے۔دوم قرآن کریم کے وسیلے سے وصالِ باری تعالیٰ حاصل ہوتا ہے۔غنچے: تورات، انجیل، زبور وغیرہ