ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 305 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 305

305 ادب المسيح آتَيْتُكَ مِسْكِينًا وَّ عَوْنُكَ أَعْظَمُ وَجِتُكَ عَطْشَانًا وَّ بَحُرُكَ أَزْخَرُ میں مسکین ہو کر تیرے حضور آیا ہوں اور تیری مددسب سے بڑی ہے اور میں پیاسا ہو کر تیرے پاس آیا ہوں اور تیرا سمندر بہت موجزن ہے قَدِ انْدَرَسَتْ آثَارُ دِينِ مُحَمَّدٍ فَاشْكُرُ إِلَيْكَ وَ اَنْتَ تَبْنِي وَ تَعْمُرُ دین محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے نشان مٹ چکے ہیں۔پس میں تیرے حضور شکایت کرتا ہوں، تو ہی تعمیر کرتا اور آباد کرتا ہے ارى كُلَّ يَوْمٍ فِتنةٌ قَدْ مُدِّدَتْ وَمِتْنَا وَ اَمْوَاتُ الْاعَادِي بُعْثِرُوا میں ہر روز ایک فتنہ دیکھتا ہوں جو پھیلایا گیا ہے اور ہم مر گئے ہیں اور دشمنوں کے مُردے جی اٹھے ہیں وَقَدْ اَزْمَعُوا أَنْ يُزْعِجُوا سُبُلَ الْهُدَى وَكَمْ مِّنْ اَرَاذِلَ مِنْ شَقَاهُمْ تَنَصَّرُوا اور انہوں نے عزم کر لیا ہے کہ ہدایت کے راستوں کو جڑ سے اکھیڑ دیں اور بہت سے کمینے اپنی بدبختی سے عیسائی ہو گئے ہیں أَرى كُلَّ مَحْجُوبِ لِدُنْيَاهُ بَاكِيًا فَمَنُ ذَا الَّذِي يَبْكِي لِدِينِ يُحَقَّرُ میں دین سے ہر بے بہرہ کو اپنی دنیا کے لئے رونے والا پاتا ہوں۔پس کون ہے وہ جو روئے اس دین کے لئے جس کی تحقیر کی جارہی ہے فَيَا نَاصِرَ الْإِسْلَامِ يَا رَبَّ أَحْمَدَا اغِتُنِي بِتَائِيدٍ فَإِنِّي مُدْخَرُ اے اسلام کے ناصر ! اے احمد کے ربّ! تائید کے ساتھ میری فریاد رسی کر۔میں تو ذلیل کیا گیا ہوں