ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 275
275 ادب المسيح من در حریم قدس چراغ صداقتم دستش محافظ است زہر بادِ صرصرم میں درگاہ قدس میں صداقت کا چراغ ہوں۔اُسی کا ہاتھ ہر تیز ہوا سے میری حفاظت کرنے والا ہے یارب بزاریم نظرے کن بلطف وفضل جز دست رحمت تو دگر کیست یاورم اے میرے رب میری گریہ وزاری کو دیکھ کر لطف و کرم کی ایک نظر کر کہ تیری رحمت کے ہاتھ کے سوا اور کون میر امددگار ہے جانم فدا شود بره دین مصطفے ! این است کام دل اگر آید میترم! میری جان مصطفے کے دین کی راہ میں فدا ہو۔یہی میرے دل کا مدعا ہے کاش میتر آجائے