ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 162 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 162

المسيح 162 وارث مصطفی شدم به یقیں شده رنگیں به رنگ یار حسیں ترجمہ: میں یقینا مصطفیٰ کا وارث ہوں اور اس حسین محبوب کے رنگ میں رنگین ہوں۔لیکن آئینه ام ز رب غنی از پیئے صورتِ مر مدنی لیکن میں رب غنی کی طرف سے آئینہ کی طرح ہوں۔اس مدنی چاند کی صورت لوگوں کو دکھانے کے لیے۔مشاہدہ کریں۔آپ فرماتے ہیں کہ آپ کے تمام روحانی منصب آپ کے نہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہیں۔آپ ان کے رخ انور کا آئینہ ہیں اور آپ ان کے انوار کے وارث ہیں۔یہ اتحاد اور الحاق اللہ تعالیٰ نے قائم فرمایا ہے اس لیے آپ حضرت کی روحانی تجلیات رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی تجلیات ہیں۔فرماتے ہیں: مصطفیٰ پر تیرا بے حد ہو سلام اور رحمت اُس سے یہ نو رلیا با رخدایا ہم نے اور اس حصول نور کے بعد فرماتے ہیں: میں وہ پانی ہوں کہ آیا آسمان سے وقت پر میں وہ ہوں نورِ خدا جس سے ہوا دن آشکار اور فرماتے ہیں: آؤ لوگو! کہ یہیں نورِ خدا یا ؤ گے !! لو تمہیں طور تسلی کا بتایا ہم نے آج ان نوروں کا اک زور ہے اس عاجز میں دل کو ان نوروں کا ہر رنگ دلا یا ہم نے اور نثر میں نہایت درجہ یقین اور جلال سے فرماتے ہیں: مبارک وہ جس نے مجھے پہچانا۔میں خدا کی سب راہوں میں سے آخری راہ ہوں اور میں اس کے سب نوروں میں سے آخری نور ہوں۔بدقسمت ہے وہ جو مجھے چھوڑتا ہے کیونکہ میرے بغیر سب تاریکی ہے۔“ کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 61) اور آخر پر آپ حضرت وقت کی بے دینی اور بے راہ روی کو بیان کر کے اپنی بعثت کی غرض و غایت بیان