آداب حیات — Page 235
۲۳۵ پس شریعت اسلامیہ نذر و نیاز کے کھانے حرام قرار دیتی ہے، کیونکہ حرام چیزوں کے استعمال سے انسان یدی کی طرف جھک جاتا ہے اور نیکی کی راہوں سے دُور ہو جاتا ہے۔اور حرام کھانے والے شخص کی دُعا بھی قبول نہیں ہوتی۔٢٤ کھانے میں اسراف سے کام نہیں لینا چاہئیے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے كلوا واشربوا ولا تُسْرِفُوا (سورة الاعراف :۳۲) کھاؤ اور پیو اور اسراف نہ کرد۔۲۷ سخت گرم کھانا تناول نہیں کرنا چاہیئے۔کیونکہ انحضرت صلی اللہ علیہ ستم نے سخت گرم کھانے کو پلیٹوں میں آگ بھرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔